51واں جنم دن منارہی ہیں دھک-دھک گرل مادھوری دکشت

madhuri
بالی ووڈ کی دھک-دھک گرل اداکارہ مادھوری دکشت کا آج جنم دن ہے۔15مئی 1967کوممبئی میں پیداہوئیں مادھوری دکشت ہندی فلم انڈسٹری کی بہترین ہیروئینوں میں سے ایک رہی ہیں۔آج بھی ا ن کا جادوبرقرارہے کیونکہ وہ ایک بارپھرفلموں میں نظرآنے والی ہیں۔ویسے بالی ووڈ میں مادھوری دکشت کا نام ایک ایسی اداکارہ کے طور پر لیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً تین دہائیوں تک ناظرین کے دلوں میں اپنی خاص شناخت قائم رکھی۔قابل توجہ بات یہ بھی ہے کہ فینس کے دلوں -دماغ میں آج بھی تازہ ہیں مادھودی دکشت۔مادھوری کی ڈانس کاکوئی توڑآج بھی نہیں ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ مادھوری کے جنم دن کے موقع پرجشن ایک دن پہلے سے ہی شروع ہوگیاتھا۔دراصل ، ڈی آئی ڈی لٹل ماسٹرکے سیٹ پرمادھوری کاپری برتھ ڈے سلبریشن ہواتھا۔یہاں مادھوری کا جنم دن الگ اندازمیں منایاگیا۔
مادھوری نے ابتدائی تعلیم ممبئی سے حاصل کی۔اس کے بعد مادھوری نے ممبئی یونیورسٹی میں ‘مائکرو بایولوجسٹ‘ بننے کے لیے داخلہ لے لیا۔اس دوران انہوں نے تقریباً آٹھ برس تک کتھک ڈانس کی تربیت بھی حاصل کی۔مادھوری دکشت نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1984 میں راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم ’ابودھ‘ سے کیا لیکن کمزورا سکرپٹ اور ہدایت کی وجہ سے فلم باکس آفس پر بری طرح ردکردی گئی۔سال1984 سے 1988 تک وہ فلموں جگہ بنانے کیلئے جدوجہد کرتی رہیں۔’ابودھ‘ کے بعد انہیں جو بھی کردار ملا وہ اسے قبول کرتی چلی گئیں۔
اس دوران انہوں نے ’سواتی‘، ’آوارہ‘، ’باپ‘، ’زمین‘، ’مہرے‘، ’حفاظت’ اور ’اتردکشن‘ جیسی کئی دوسرے درجے کی فلموں میں اداکاری کی لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوئی۔
مادھوری دکشت کی قسمت کا ستارہ سال 1988 میں آئی فلم ’تیزاب’ سے چمکا۔یہ فلم باکس آف پر زبردست ہٹ ثابت ہوئی۔اس فلم میں مادھوری دکشت نے انل کپور کی محبوبہ کا کردار اداکیاتھا۔فلم میں ان پر فلمایا گیا نغمہ‘ایک، دو تین‘ ان دنوں سامعین کے درمیان کافی مقبول ہوا تھا۔فلم کی کامیابی کے بعد مادھوری دکشت فلم انڈسٹری میں صحیح شناخت حاصل کرنے میں کسی حد تک کامیاب ہو گئیں۔اسی برس انہیں ونود کھنہ کے ساتھ فلم ’دیاوان‘ میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن اس سے انہیں کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا۔
سال 1990 میں مادھوری دکشت کے فلمی کیریئر کی ایک اور اہم فلم ’دل‘ ریلیز ہوئی۔ فلم میں مادھوری دکشت اور عامر خان کی جوڑی کو شائقین نے کافی پسند کیا۔ ان کی یہ فلم بھی باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی ساتھ ہی فلم میں اپنی بااثر اداکاری کے لیے مادھوری دکشت کو اپنے فلمی کیریئر کا پہلا فلم فیئر ایوارڈ حاصل ہوا۔سال 1991 مادھوری دکشت کے فلمی کیریئر کا اہم سال ثابت ہوا۔اس سال ان کی اداکاری کے نئے رنگ ناظرین کو دیکھنے کو ملے۔ اس سال ان کی ’100 ڈیز‘، ’ساجن‘، ’پرہار‘ جیسی فلمیں ریلیزہوئی۔ ان فلموں کی کامیابی نے مادھوری دکشت شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
بہرحال مادھوری دکشت لگاتار فلموں میں کام کرتی رہیں اور6فلم فیئرایوارڈ اورایک پدم شری ایوارڈ اپنے نام کیا۔ مادھوری دکشت کواب تک 14بارفلم فیئرکیلئے نامزدکیا جاچکاہے۔اس کے علاوہ انہو ں نے سال 1999میں ڈاکٹرشری رام مادھو نینے سے شادی کی تھی۔دونوں کے دوبچے ارن اورریان ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *