عراق میں مارے گئے 39 ہندوستانیوں کے جسدخاکی کولیکرآئیں گے آج وی کے سنگھ

indian-workers-coffins-iraq
عراق کے موصل میں دہشت گردتنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ذریعہ اغوا کرکے ہلاک کئے گئے 39 ہندستانیوں کے جسد خاکی کو آج دیرشب تک امورخارجہ کے وزیرمملکت جنرل وی کے سنگھ ہندستان لاسکتے ہیں۔وی کے سنگھ اتوارکوعراق کیلئے ورانہ ہوئے تھے۔وی کے سنگھ نے روانہ ہونے سے قبل کہاکہ سال 2014میں موصل پرقبضہ کرنے کے بعد 39ہندوستانی مزدوروں کا قتل کردیاگیاتھا۔ایک کی شناخت نہیں ہوپانے کی وجہ سے 38ہندوستانیوں کے جسدخاکی کوہندوستان لائے جائیں گے۔بہارکے نوجوان راجوکمار یادوکے ڈی این اے کے صرف 70فیصدہی ملنے کی وجہ سے اس کا معاملہ فی الحال زیرتحقیق ہے، اس لئے اس کی لاش کولانے میں دیرہوگی۔ سبھی جسد خاکی کو بغداد میں ہندستانی افسران کو سونپ دئے گئے ہیں۔ہندستانی سفیرپردیپ سنگھ راج پروہت نے کہا کہ نعشوں کو بغداد بین الاقوامی ایئر پر لے جایا گیا ہے۔اور فوج کے ایک طیارے سے ہندستان لایا جائیگا۔تابوتوں کو طیارے میں چڑھائے جانے کے دوران سنگھ نے انہیں سلامی دی۔

 

عیاں رہے کہ وی کے سنگھ جسدخاکی کولیکرسب سے پہلے پنجاب کے امرتسر اوربہارکے پٹنہ جاکر مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کولاش سونپیں گے۔ مارے گئے 39لوگوں میں پنجاب کے 27اورہماچل پردیش کے چارنوجوانوں کی باقیات ان کے اہل خانہ کوسونپیں گے۔اوررات میں ہی کولکاتہ پہنچ کرمغربی بنگال کے دولوگوں کی لاشیں ان کے خاندان کوسونپیں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *