آسارام معاملے پرفیصلہ 25اپریل کو،جودھپور میں دفعہ 144نافذ

asaram
جودھپورجیل میں بندآسارام کے فیصلے کی گھڑی قریب آگئی ہے۔دراصل ،آسارام پرچل رہے نابالغ لڑکی سے آبروریزی معاملے میں بدھ کویعنی 25اپریل کو جودھپورکورٹ کی جانب سے جودھپور سینٹرل جیل ہی میں فیصلہ سنایاجائے گا۔بتایاجارہاہے کہ اس کیلئے جیل میں ہی کورٹ روم بنایاگیاہے۔
دوسری جانب آسارام کے پیروکاربھلے ہی امن وامان قائم رکھنے کا دعویٰ کررہے ہوں، لیکن راجستھان پولس کوخدشہ ہے کہ فیصلے کے دن قانون وانتظام میں بگاڑہوسکتی ہے، اسلئے ابھی سے ہی جودھپورمیں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے ۔گویاجودھپورکوپولس چھاؤنی میں تبدیل کردیاگیا ہے اورفیصلے کے دن کورٹ بھی جیل میں ہی لگے گی اورجیل کے اندرہی فیصلہ سنایاجائے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *