یو پی ایس سی امتحان 2017 نتائج:انودیپ دوری شیٹی بناٹاپر،40مسلم امیدوارکامیاب

UPSC
یونین پبلک سروس کمیشن(یوپی ایس سی)2017کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔اس امتحان کے تحت انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس ، انڈین فارن سروس ، انڈین پولیس سروس اور سینٹرل سروسیز اوردیگرسرکاری محکموں کے 980عہدوں کیلئے منعقدہوئی تھی۔اس امتحان میں حیدر آباد کے انودیپ دوری شیٹی نے ملک بھر میں ٹاپ کیا ہے۔ انودیپ نے پہلی بارمیں نہیں بلکہ پانچویں بارمیں یہ آئی اے ایس بننے کا سپناپورا کیاہے۔اس سے پہلے انہیں آئی آرایس کیڈرمل گیاتھا اورانہیں کسٹم اینڈ سینٹرل ایکسائز آفیسر کے عہدہ مقررکیاگیاتھا۔وہ اس عہدہ پرآئی آرایس میں اسسٹنٹ کمشنرکے عہد ہ پرتعینات ہیں۔
اس امتحان میں انو کمار ی نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔انوہریانہ کی رہنے والی ہیں اوروہ شادی شدہ ہیں اوران کا چارسال کا ایک بیٹا بھی ہے۔انو نے دہلی یونیورسٹی سے فزیکس آنرس میں گریجویشن کی ہے اورآئی ایم ٹی ناگپورسے ایم بی اے کی پڑھائی کی ہے۔
سچن گپتا آل انڈیا رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔ سچن گپتا ہریانہ کے سرساکے رہنے والے ہیں اورانہو ں نے تیسری رینک حاصل کی ہے۔سچن پٹیالہ کی تھاپریونیورسٹی سے میکنیکل انجینئرنگ کی پڑھائی کرچکے ہیں۔
وہیں چوتھے نمبرپر1994میں پیداہوئے اتل پرکاش نے قبضہ کیاہے وہ بہارکے بکسرضلع کے رہنے والے ہیں اوروہ آئی آئی ٹی دہلی سے پڑھائی کرچکے ہیں۔حالانکہ ان کا سپنا آئی اے ایس بننے کا تھا اورانہو ں نے یہ سپنا پوراکرلیا۔
ٹاپ 5میں ہریانہ کے تین امیدواروں نے جگہ بنائی ہے۔ پانچویں نمبرپرمہندرگڑھ کے رہنے والے پرتھم کوشک کا نام ہے، جوانجینئرنگ کی پڑھائی کرچکے ہیں۔ان کے والد نریندر کوشک ڈپٹی ایکسائز اورٹیکسیشن کمشنرہے۔
عیا ں رہے کہ سال رواں مجموعی طور پر 990 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ان میں 750 مرد اور 240 عورتیں شامل ہیں۔سال رواں تقریبا 40 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ گذشتہ سال 50 مسلم امیدواروں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی۔سال رواں مسلم امیدواروں کی کامیابی کی شرح 3.39 فیصد ہے۔
کامیاب مسلم امیدواروں کے نام اور رینک
25 سعد میاں خان،28 سمیرہ ایس،36 فضل الحسیب،62 جمیل فاطمہ،87 حسین زہرہ رضوی،97 اظہر ضیا،137 سید علی عباس،154 مطیع الرحمن،165 عاصم خان،190 سید عمران مسعود،200 محمد جنید،217 علمہ افروز،226 حسرت جاسمین،282 اعجاز احمد،326 محمد نوح صدیقی،352 جنید احمد،378 عناب خالق،384 صدام نواز،410 سید زاہد علی،444 فرقان اختر،445 صوفیہ،470 محمد شفیق،471 ظفر اقبال،485 غوث عالم،487 حارث رشید،536 اعجاز اسلم،539 انعم صدیقی،570 حسن مصطفےٰ،602 محمد شبیر،613 ارشاد،622 علی ابوبکر،656 محمد ندیم الدین،693 شاہد،709 اجمل شہزاد،725 عمران احمد،810 سیرت فاطمہ،843 بشیر،850 عارف خان،939 محمد فاروق۔
عیاں رہے کہ یو پی ایس سی کا پری ایگزامینشن 18 جون 2017 کو ہوا تھا جبکہ مین ایگزام 28 اکتوبر 2018 کو ہوا تھا۔ یہ امتحان ملک بھر میں خالی پڑی 980 سیٹوں پر افسروں کی تقرری کیلئے ہو اتھا۔ اس امتحان کے تحت انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس ، انڈین فارن سروس ، انڈین پولیس سروس اور سینٹرل سروسیزجن میں گروپ اے اوربی اوردیگرسرکاری عہدوں پرتقرری ہونی ہے۔واضح ہوکہ اس بار ٹاپ 100میں6مسلم امیداروں نے جگہ بنائی ہے جبکہ ٹاپ 25امیدواروں میں 17مرد اور8خواتین شامل ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *