شادی کے بندھن میں بندھے آئی اے ایس ٹاپراطہرعامراورٹیناڈابی

athar-amir-teena
2015کی یوپی ایس سی ٹاپرٹیناڈابی نے سیکنڈٹاپررہے کشمیری نوجوان اطہرعامرسے جموں وکشمیرکے پہلگام میں شادی کرلی ہے۔ ہفتہ کوپہلگام کلب میں جوڑے نے شادی کی۔ٹینا ڈابی اپنے والدین اوررشتے داروں کے ساتھ جمعہ کویہاں پہنچی تھی۔انڈین ایڈمنسٹریٹیوسروس (آئی اے ایس) 2015میں ٹاپ رینک ہولڈرٹیناڈابی اورسیکنڈٹاپراطہرعامرالشفیع خان نے کشمیرکی خوبصورت وادیوں میں شادی کرلی۔ عیاں رہے کہ ٹینا اوراطہر مسوری میں ٹریننگ کے دوران ایک دوسرے کے قریب آئے اورپھرنزدیکیا بڑھی تودونوں ایک دوسرے کوچاہنے لگے۔تین سال ایک دوسرے کوڈیٹ کرنے کے بعدکل انہو ں نے شادی رچالی۔خاص بات یہ بھی ہے کہ اطہراورٹینا نے کبھی اپنے رشتے کونہیں چھپایا۔
AamTina
کشمیرکے مشہورٹورسٹ ڈسٹنیشن پہلگام میں کل دونوں کے اہل خانہ ورشتے دارموجودتھے۔شادی تقریب کے بعدبعدجوڑے شمالی کشمیرکے اننت ناگ ضلع میں واقع اطہرکے آبائی گاؤں دیوپورامٹن چلے گئے۔
ٹینانے بتایاکہ دونوں کی ملاقات ٹریننگ کے دوران ہوئی اورجب وہ اطہرسے ملیں توپہلی نظر میں انہیں اپنا دل دے بیٹھی۔ٹیناکاکہناہے کہ اطہر بیحداچھے انسان ہیں۔عیاں رہے کہ ٹینادلت سماج سے آتی ہیں اوردہلی کی رہنے والی ہیں۔وہیں اطہرمسلمان ہیں اورکشمیرکے رہنے والے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *