اناؤ جنسی زیادتی معاملہ: کلدیپ سینگر جیل رسید

kuldeep-singh-sengar
اناؤ جنسی زیادتی معاملے اورمتاثرہ کے والد کی جیل میں ہوئی مشتبہ موت کے معاملے میں ملزم بانگر مؤ سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو 27اپریل کو اناؤ جیل بھیج دیا گیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی اس معاملے سے جڑے دیگر ملزم بھی جیل میں ہیں۔ ریاست کی یوگی سرکار نے اناؤجنسی زیادتی معاملے اور لڑکی کے والد کی جیل میں ہوئی موت معاملے کی جانچ سی بی آئی ٹیم کو سونپ دی تھی ۔ اس کے بعد سی بی آئی نے بی جے پی ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر اس کے بھائی اتل سنگھ ،معاون ششی سنگھ اور ششی سنگھ کے بیٹوں کو حراست میں لیا ہے ۔ تمام کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے پوچھ گچھ کے لئے سی بی آئی نے کلدیپ سنگھ اتل اور ششی سنگھ کو ریمانڈ پر لیا ہے ۔ جمعہ کوکلدیپ سنگھ سینگر کی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیشی کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ کورٹ نے ممبر اسمبلی کو پھر سے ریمانڈ پر دیئے جانے کی مانگ کو خارج کر دیا۔جس کے بعد کلدیپ سنگھ سینگر کو اناؤ جیل میں منتقل کر دیا۔

 

یہ بھی پڑھیں  کٹھوعہ معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت 7مئی کو
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *