کابل میں دوبم ھماکے،21افرادہلاک

kabul
افغانستان کی راجدھانی کابل میں آج ہوئے دودھماکے میں 21افرادہلاک اور30سے زائدافرادکی زخمی ہونے کی خبرہے۔بتایاجارہاہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ ترمیڈیااہلکار اوراین ڈی ایس کے اسٹاف ہیں۔ ٹولونیوزکے مطابق، سبھی ہلاک ہونے والوں کے لاشوں کووزیراکبرخان اسپتال لے جایاگیاہے۔اسپتال انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق، ایک دھماکہ شاشدرک علاقے میں ہوا اوردوسرا دھماکہ ایم ڈی ایس کے دفترکے پاس ہوا۔ کابل پولس نے دھماکوں کی تصدیق کی ہے لیکن دیگرکوئی جانکاری نہیں دی ہے۔جانکاری کے مطابق، میڈیااہلکاروں کی موت دوسرے دھماکے میں ہوئی ہے۔دراصل ایک کیمرے میں بم لئے ایک شخص نے خودپہلے دھماکے والی جگہ پراڑا لیا ۔میڈیااہلکارپہلے سے دھماکے کوکورکرنے کیلئے اکٹھاہوئے تھے۔کابل پولس کے چیف داؤد امین نے بتایاکہ یہاں جس علاقے میں حملے ہوئے ہیں، وہاں کئی غیرملکی دفاترہیں۔ وزیراکبرخان اسپتال کے ڈائریکٹر موسیٰ ظہیر نے بتایاکہ دھماکے میں زخمی لوگوں کا علاج اسپتال میں جاری ہے ۔ابھی تک حملے کی کسی نے ذمہ داری نہیں لی ہے۔خبروں کے مطابق، افغانستان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں   سابق پی ایم نے کہا!بڑھ رہی بے روزگاری کیلئے مودی سرکار ذمہ دار
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *