بچوں کے سپراسٹار ٹائیگرشراف

tiger-shroff
ان دنوں بالی ووڈ اداکارٹائیگرشراف کی فلم ’باغی2‘ باکس آفس پرکمال کی کمائی کررہی ہے۔ فلم میں ان کے ایکشن سنس کوناظرین کافی پسندکرہے ہیں۔یوں کہہ سکتے ہیں فلم کی کامیابی نے ٹائیگر شراف کو ’ اسٹار‘ سے’ سپر اسٹار ‘ بنادیا ہے۔ڈائریکٹر احمد خان کی ڈائریکشن میں بنی ’ باغی 2‘ میں رومانس ، ایکشن اور کامیڈی تینوں چیزیں شامل ہیں۔ ریتک روشن نے پہلے ہی ٹائیگرشراف کوالٹی میٹ ایکشن ہیرو کا خطاب دے دیاہے، تووہیں اکشے کماراورانل کپور نے بھی نوجوان اداکارکی خوب تعریف کی ہے۔
ٹائیگر شراف اور ڈشا پٹنی کی ایک ساتھ آنے والی ’باغی 2‘ کامیابی نے بالی ووڈ ٹریڈ حلقوں کو بھی چونکا دیا ہے ۔ فلم ’باغی 2‘نے ریلیز کے 6 دنوں میں 104.90 کروڑ کا بزنس کر لیا۔ ایک ہفتے کے اندر ہی 100 کروڑ کمانے کے بعد ’باغی 2‘ رواں برس ریلیز ہونے والی فلموں میں کمائی کرنے والی تیسری بڑی فلم بھی بن گئی ہے۔باغی 2‘30 مارچ کو ہندوستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا، فلم نے پہلے ہی دن 25 کروڑ روپے کماکر فلم’ پدماوت‘ کو پیچھے چھوڑ دیا اور سال کی بہترین اوپننگ والی فلم بن گئی ہے۔امیدہے کہ ڈیڑھ سوسے دو سو تک کی کمائی کرلے گی۔
ٹائیگرنے اپنے فینس کوحیران کردینے والے بہت سارے ایکشن سین کئے ہیں، جوسینما گھروں میں فینس کو سیٹیاں بجانے کیلئے مجبور کردےئے ۔ وہ ون مین آرمی کے رول کے انداز میں لگتے ہیں۔ ایک ٹارچرسین میں ٹائیگر پوری طرح بنا کپڑوں کے نظرآئے ہیں۔انہوں نے فلم کیلئے خاص طورپر ہانگ کانگ میں مارشل آرٹ کی ٹریننگ لی ہے۔ڈی آئی جی کے رول میں منوج واجپئی ہمیشہ کی طرح جمے ہیں۔ وہیں اے سی پی کے رول میں رندیپ ہڈا نے بھی بہترین کردار ادا کیا ہے ۔دیپک ڈوبریال نے بھی اپنے عثمان لنگڑا کے رول کوبخوبی اداکیاہے۔
فلم ’ہیروپنتی‘ سے انٹری کرنے والے ٹائیگرکے ایکشن اوراپلنگ فائٹ سنس لوگوں کومتاثرکرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اسلئے فلم ناظرین سنیما گھروں تک پہنچ پارہے ہیں ۔3ہزار اسکرین پرریلیزکی گئی ٹائیگرشراف کے کریئرکی یہ ابتک کی سب سے بڑی فلم ہے۔جہاں فلم باغی 2کی کامیابی کوشراف ابھی طرح انجوائے بھی کرسکے ہیں کہ وہیں وہ اپنی اگلی فلم تیاری میں لگ گئے ہیں۔
اس دوران ٹائیگرنے اپنی اگلی فلم ’اسٹوڈنٹ آف ایئر2‘کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔دراصل دھرما پروڈکشن نے آفسیئل ٹویٹرہنڈل سے کہاکہ اتراکھنڈ کی راجدھانی میں فلم کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے ۔انہوں نے ٹویٹر پرایک فوٹوشیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2‘ کے سیٹ پرپہلا دن۔آج ڈائریکٹر پونیت ملہوترا اوران کی ٹیم نے سینٹ ٹیریسا میں ٹائیگرشراف اورخاتون اداکاراؤں کے ساتھ اپنے سفرکی شروعات کی ۔عیاں رہے کہ’ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2‘ کا گذشتہ سال ہی فرسٹ لک جاری کیاگیا تھا ۔اسی وقت سے فینس کواس فلم کا بے صبری سے انتظارہے۔یہ فلم 2012میں آئی ’اسٹوڈنٹ آف ایئر‘ کا سیکویل ہے۔پہلے پارٹ میں ورون دھون ، عالیہ بھٹ اورسدھارتھ ملہوترا اہم رول میں تھے۔اس فلم کو نوجوانوں نے کافی پسند کیاتھا۔
ابتدائی زندگی واداکاری
ٹائیگر شراف بالی ووڈ اداکار جیکی شراف اور عائشہ دت کے یہاں 2 مارچ 1990کو پیدا ہوئے، ان کا نام ہیمنت جے شراف رکھا گیا۔ ٹائیگراپنی بہن کرشنا شروف سے تین سال بڑا ہے۔ شراف کے دادا کاکوبھائی شراف، ایک گجراتی جوتش اور ریٹا شراف، قزاقستان کی ایک ترک نسل سے تعلق رکھتی تھیں۔ جبکہ ان کے نانی نانا ایئر وائس مارشل رنجن دت، ایک بنگالی تھے، جنہوں نے ایک بیلجئیم کاؤنٹیس کلاڈ میری ڈی کیوری سے شادی کی تھی۔
ستمبر 2009 میں، ٹائیگر شروف کو ایک ٹی وی شو ’فوجی‘ کے ری میک میں اہم کردار ادا کرنے کی آفر آیا مگر انہوں نے انکار کر دیا ہے۔ جنوری 2010 میں، سبھاش گھئی نے ٹائیگر شراف کو جیکی شراف کی 1983 فلم ’ہیرو‘ کے ریمیک میں کام کرنے کی آفر دیا مگر ٹائیگر شراف نے اس پیشکش کو بھی ٹھکرا دیا۔ آخر کار جون 2012میں ٹائیگر شراف نے ساجد نڈیاڈوالا کی فلم ’ہیروپنتی‘ سائن کی۔ جو 23 مئی، 2014 پر ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی’ہیروپنتی ‘میں ٹائیگرکی ہیروئن کرتی سنن تھیں۔ ان کی پہلی کارکردگی پر شراف کے رقص کی مہارت اور صلاحیت کی تعریف کی۔ فلم ’ہیروپنتی‘ کیلئے ٹائیگرکوفلم فیئرایوارڈ فار بیسٹ میل ڈیبیوکیلئے منتخب کیاگیا ۔یہ فلم دراصل اداکار اللو ارجن کی تیلگو فلم ’پروگو‘ کا ری میک تھی۔ستمبر 2015 میں ٹائیگر شروف نے فلم کے دو بڑے پروجیکٹ پر کام شروع کیا ہے۔ ایک ساجد نڈیاڈوالا کی فلم ’باغی: ریبل فار دا لو ہے اور دوسری بالاجی پروڈکشن اور ریمو ڈی سوزا کی طرف سے ہدایت کردی ایک سپر ہیرو فلم، اے فلائینگ جٹ ہے۔
ٹائیگرکی فلمیں
’ہیروپنتی‘ 2014
’باغی‘ 2016
’اے فلائنگ جٹ ‘ 2016
’منامائیکل ‘ 2017
’باغی 2‘2018
ٹائیگرشراف نے ایک ہندی اخبار سے بات چیت میں کہاتھاکہ جب وہ محسوس کریں گے کہ اب وہ ایک برینڈبن گئے ہیں، تب وہ کچھ لوگوں کی بایوپک ضرور کریں گے۔فلم کے ایک پروشنل بات چیت کے دوران ٹائیگرسے جب ان کے ایک فین نے پوچھاکہ وہ کون سے تین لوگ ہیں، جن کے بائیوپک میں وہ کام کرنا چا ہتے ہیں۔جواب میں ٹائیگرنے بتایا کہ وہ اپنے والد جیکی شراف کی بائیوپک میں ضرورکام کرناچاہیں گے۔ٹائیگرنے کہاکہ ’اگرمجھے موقع ملا توسب سے پہلے مائیکل جیکشن ،پھر جیکی چین اوراس کے بعدمیں اپنے والد جیکی شراف کی بائیوپک میں کام کرناچاہوں گا۔‘ ٹائیگرکی بائیوپک کی وش لسٹ میں ایک نام اورہے بروسلی کا۔ویسے ٹائیگراپنے والدکی زندگی سے بیحدمتاثرہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میری لائف میں اگرکوئی باغی ہے …تو وہ میرے والدہیں، ان کا زیروسے ہیروبننے کا سفر مجھے بیحددلچسپ لگتا ہے ۔ایک وقت تھاجب وہ ممبئی کے چال میں رہاکرتے تھے اورایک دن ’ہیرو‘ جیسی فلم نے ان کی زندگی بدل دی۔ ٹائیگرنے بتایاکہ ’پاپا کیلئے ہرکوئی بڑو ہی ہے، وہ گھرمیں ماں، مجھے اور میری بہن سبھی کوبڑوکہہ کرہی بلاتے ہیں‘۔
بچوں کیلئے سپراسٹاربن چکے ادا کار ٹائیگرشراف نے کہاکہ اپنے چارسال کے کریئرمیں انہوں نے محسوس کیاکہ فلم انڈسٹری میں دباؤ میں گھٹنے ٹیکنے کے بجائے آگے بڑھناہی واحدراستہ ہے۔انہوں نے کہاکہ انہیں اپنی شناخت بنانے کی جلدی نہیں ہے۔ ٹائیگر نے کہاکہ ’دباؤ کی وجہ سے میں اور تیزی سے سیڑھیاں چڑھنے کی کوشش کررہاہوں ۔میں خوش قسمت ہوں کہ میں اس حالت میں ہوں کہ مجھے یہ شہرت ملی ہے اورمیں کہہ سکتا ہوں میری خودکی ایک پہچان ہے، میں صرف جیکی شراف کا بیٹا نہیں ہوں۔ٹائیگرکا کہناہے کہ ’’میں نے یہی ہدف طے کیا ہے کہ اپنی خود کی پہچان بناؤں۔میں انہیں متحرک کرناچاہتاہوں جنہیں متحرک نہیں کیا گیا ہے۔ میں لوگوں کے جذبات کو جھنجھوڑنا چاہتا ہوں ۔میں انقلاب لانا چاہتا ہوں ۔ میں نے لوگوں میں چنگاری بھری ہے۔ میرے زیادہ ترمداح بچے ہیں۔
فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2‘
اس دوران بالی ووڈ کے نئے ایکشن ہیرو ٹائیگرشراف اب اپنی اگلی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2‘ شوٹنگ میں مصروف ہوگئے ہیں۔دھرماپروڈکشن کے بینرتلے بن رہی اس فلم کی شوٹنگ دہرادون میں شروع ہوچکی ہے۔وہیں اب دونئی اسٹوڈنٹ کی بھی انٹرہوچکی ہے۔ اس فلم میں ایکٹریس وماڈل تارا سوتاریہ ٹائیگرکے اپوزٹ ہوں گی ۔چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے بھی اداکارکے ساتھ رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔ٹائیگر نے فلم کا نیاپوسٹرجاری کیاہے، جس میں وہ دونوں اداکارائیں کے ساتھ اسٹننگ اوتار میں نظرآرہے ہیں۔
ٹائیگرکا کہناہے کہ صرف ایک ’ہیرو‘ ہوسکتاہے اوروہ صرف ان کے والد جیکی شراف ہیں۔ٹائیگرکا مانناہے کہ ان کے والدکے ساتھ ان کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔ہیرو، رام لکھن، کھلنائک، یادیں، اور’کرما‘ جیسی فلموں میں جیکی شراف کا ہدایت کاری کرچکے فلم ساز سبھاش گھئی نے باغی 2کی کامیابی پر والداوربیٹے دونوں کی تعریف کی ۔سبھاش نے لکھاکہ سال 1980میں ’ہیرو‘ سے اب 2018کی ’ہیرو‘ میں والدجیکی کوٹائیگرکی کامیابی کے طوراعزازملاہے۔مجھے دونوں پر فخر ہے۔خداپورے خاندان پربنائے رکھے۔ اس ٹویٹ پرٹائیگرنے کہاکہ ہم خوش قسمت ہیں کہ آپ ہمارے چچاہیں، لیکن یہاں صرف ایک ہیرو ہوسکتاہے اوروہ والدہیں۔ کوئی موازنہ نہیں۔بہرحال فلم ہیرو پنتی سے ہیرو کی طرح انٹری کرنے والے خاموش اور شرمیلے بالی ووڈ اداکارٹائیگر شراف نے بہت ہی کم وقت میں انڈسٹری میں اپنی ایک الگ شناخت بنائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ محنت میں یقین رکھتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *