پی ایم کے ٹھوس قدم کے بعد ہی توڑوں گی انشن:سواتی مالیوال

maliwal
کٹھوعہ، اناؤ ،سورت اورملک میں ہوئی عصمت دری کی واردات پر پورا ملک سراپا احتجاج ہے۔پچھلے 9 دنوں سے انشن پربیٹھی دہلی خواتین کمیشن(ڈی سی ڈبلیو) کی صدر سواتی مالیوال نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک وزیر اعظم کابینہ میٹنگ میں قانون میں ترمیم کرنے کے علاوہ فاسٹ ٹریک کورٹ اور پولس وسائل میں اضافے کی جانب سے ٹھوس قدم نہیں اٹھاتے انشن جاری رہے گا۔
سواتی مالیوال نے خط میں وزیر اعظم مودی کی پانچ روزہ بیرون ملک دورہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران ملک میں پیش آئے عصمت دری کے واقعات کے ساتھ عصمت دری کی واردات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے بیرون ملک دورہ پر جانے سے پہلے اس جانب قدم اٹھائے ہوتے تو یہ واردات نہ ہوتیں۔ سواتی نے کہا کہ وہ پچھلے نو دنوں سے راج گھاٹ کے نزدیک انشن پر بیٹھی ہیں۔ ان سے بچیوں کی خون سے آلودہ چیخیں نہیں برداشت ہوتیں۔
انہوں نے خط میں لکاھ ہے کہ 18اپریل کو چھتیس گڑھ مین دس سال کی بچی کے ساتھ عصمت دری کے بعد قتل 19اپریل کو ایٹہ(اتر پردیش) میں گیارہ سال کی بچی کے ساتھ عصمت دری اور 20اپریل کو اندور میں 8ماہ کی بچی کے ساتھ عصمت دری کے بعد قتل کر دیا گیا ۔ سواتی نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم نے دہلی کی آٹھ ماہ کی بچی ،کٹھوعہ کی آٹھ سلہ بچی اور سورت کی گیارہ سال کی بچی کی چیخیں سنی ہوتیں اور کچھ سخت قدم اٹھائے ہوتے تو آج پچھلے تین دن سے کچلی گئی بچیاں شاید زندہ ہوتیں۔سواتی مالیوال نے آج کہا ہے کہ جب تک سخت قدم نہیں اٹھائے جائیں گے اس وقت تک ان کا انشن جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ آج وزیر اعظم اپنے بیرون ملک سے دورہ کے بعد واپس وطن لوٹ چکے ہیں ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *