مکہ مسجد بم دھماکہ معاملے میں فیصلہ دینے والے خصوصی این آئی اے جج کا استعفیٰ

makkah-masjid-blast
حیدرآبادکے مکہ مسجد بم دھماکوں کے معاملہ میں سوامی اسیمانند سمیت سبھی پانچ ملزمین کی رہائی کا فیصلہ دینے والے جج نے حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے استعفی دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق این آئی کی خصوصی عدالت کے جج رویندر ریڈی نے اس فیصلہ کے فورا بعد ہی استعفی کی پیش کش کی تھی۔ تاہم انہوں نے استعفی کیلئے کچھ ذاتی وجوہات کا حوالہ دیا ہے ، مگر استعفی کے وقت کی وجہ سے بہت سے سوالات کھڑے ہورہے ہیں۔جج کے فیصلے کے فوراً بعد استعفیٰ کے قدم سے بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں بلکہ لوگ اس پر حیرانی کابھی مظاہرہ کررہے ہیں ۔مجلس اتحاد المسلمین کے سبراہ اسدالدین اویسی نے جج کے استعفیٰ پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے لکھا کہ مکہ مسجد کیس میں ملزموں کو بری کرنے کا فیصلہ سنانے والے جج کے استعفی کے فیصلہ سے مجھے کافی حیرانی ہوئی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *