ماں پرناجائزتعلقات کاشک، بیٹے نے عاشق کوموت کی نیندسلادیا

crime
قومی راجدھانی دہلی میں ایک دردناک قتل کامعاملہ سامنے آیاہے۔ماں کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شک میں ناراض بیٹے نے چاقوسے حملہ کرکے ایک شخص کو بازارمیں موت کے گھاٹ اتاردیا۔یہ معاملہ دہلی کے دوارکاعلاقے کا ہے ، جہاں ایک بیٹے نے ایک شخص کواپنی ماں کے ساتھ ناجائزتعلقات ہونے کے شک میں مبینہ شخص کوموت کی نیندسلادیا۔
’ہری بھومی ڈاٹ کام‘ کے مطابق،پولس نے قتل کے ملزم کوگرفتارکرکے حراست میں لے لیاہے۔ملزم کی شناخت امن نامی نوجوان کے طورپرہوئی ہے۔ پولس نے بتایاکہ امن نے اپنے دوساتھیوں کے ساتھ مل کر اس واردات کوانجام دیا۔پولس جان چمیں پایاگیا کہ گذشتہ رات 8بجے قتل کے ملزم امن نے ہلاک راجونامی آدمی کوبیچ بازارمیں اپنے دوستوں کے ساتھ گھیرکردھاردارچاقوسے اس پرحملہ کردیا۔پولس نے بتایاکہ امن نے ہلاک راجو کے جسم کے الگ الگ حصوں پرچاقوسے 30سے بھی زائدبارحملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔قتل کرنے کے بعدملزم امن اپنے دوستوں کے ساتھ موقع واردات سے فرارہوگیا۔
پولس کوواقعہ کی خبررات قریب نوبجے ملی۔ پولس کے پہنچنے کے بعد زخمی راجوکودین دیال اسپتال لے جایاگیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ہلاک راجوکے بھائی نے پولس کوبتایاکہ انہیں راجوقتل معاملے میں امن پرشک ہے۔راجوکے بھائی نے پولس کوبتایاکہ امن کوراجو پراس کی ماں کے ساتھ ناجائزتعلقات ہونے کا شک تھا۔قتل والے دن بھی راجو، امن کے گھرگیاتھا امن اورراجوکے بیچ کافی بحث بھی ہوئی تھی۔اس کے بعدپولس نے ہلاک راجوکے بھائی کے بیان کے تحت معاملے کی جانچ کوآگے بڑھا اور امن کی تلاش میں لگ گئی۔آخرکاپولس نے امن کوگرفتارکرلیا۔امن کی نشاندہی پرپولس نے اس کے دونوں دوستوں آشیش (21) اورساحل (19) کوبھی گرفتارکرلیاہے۔امن نے پولس کوبتایاکہ راجو کے اس کی ماں کے ساتھ ناجائزتعلقات تھے جس کے باعث اس کوکافی بدنامی کا سامناکرناپڑا تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *