چنئی کے میچ پونے میں ہوئے شفٹ

chennai
چنئی سپر کنگ دو سال کے بین کے بعد آئی پی ایل میں واپس لوٹی ہے اور اچھا کھیل رہی ہے لیکن اس ٹیم کو جھٹکے بھی برابر لگ رہے ہیں۔ اس آئی پی ایل سیزن میں اس نے اپنا افتتاحی میچ ممبئی انڈینس سے اور دوسرا میچ کولکاتا نائٹ رائیڈرس سے جیتا، لیکن چنئی کے ایم اے اسٹیڈیم میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس(کے کے آر) کے ساتھ میچ کھیلنے کے دوران ایک ایسا واقعہ رونما ہوا، جس نے چنئی سپر کنگ کو اپنے ہی میدان میں کھیلنے سے محروم کردیا۔
ہوا یہ کہ گزشتہ منگل کو کے کے آر بیٹنگ کررہی تھی اور چنئی سپر کنگ فیلڈنگ سجا رہی تھی۔ اس وقت آٹھواں اوور تھا۔ لانگ آن پر جڈیجہ فیلڈنگ کر رہے تھے ، ڈپلیسی اور تیز گیند باز لنگی اینگڈی بھی وہاں چہل قدمی کررہے تھے تبھی کسی نے ان کی طرف جوتا پھینک دیا ۔حالانکہ پولیس نے اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتارکرلیا لیکن اس واقعہ کے بعد چنئی کے سارے میچ پونے شفٹ کردیے گئے اور چنئی سپر کنگ اور اس کے شائقین اپنے ہی میدان کا لطف اٹھانے سے محروم ہوگئے۔
دراصل چنئی میں کاویری ندی کے پانی کے بٹوارے کے تعلق سے مظاہرے ہورہے ہیں۔ کئی سیاسی گروپ وہاں میچ نہ کرانے کی اپیل کرچکے ہیں۔ انتظامیہ نے بھی آئی پی ایل میچوں کے دوران مناسب سیکورٹی دینے سے معذرت کرلی۔ چنانچہ آئی پی ایل کے چنئی میں کھیلے جانے والے سارے میچ پونے میں شفٹ کردیے گئے۔ اس طرح چنئی سپرکنگ کی ٹیم اور شائقین کے لیے چنئی سے پونے کے لیے آئی پی ایل کے میچ شفٹ ہونا کسی جھٹکے سے کم نہیں ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *