شاذیہ علمی نے امیت سبل سے مانگی معافی

shazia-ilmi
کانگریس لیڈراورمعروف ایڈوکیٹ کپل سبل اور مرکزی وزیر ارون جیٹلی سے کیجریوال کی معافی کے بعد اب ان کی ساتھی رہیں اور فی الحال بی جے پی کی لیڈر شاذیہ علمی نے بھی کپل سبل کے بیٹے امت سبل سے ہتک عزت کے کیس میں معافی مانگ لی ہے ۔ واضح رہے کہ 2013کے ہتک عزت کے معاملے میں شاذیہ علمی نے معافی مانگی ہے ۔دہلی کی ایک عدالت نے اس سلسلے میں مشترکہ عرضی پر کل فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے ذیلی عدالت نے 20ستمبر 2014کو تمام ملزمین دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال، نائب وزیراعلی منیش سسودیا، شازیہ علمی، اور و کیل پرشانت بھوشن کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 500(ہتک عزت) کے تحت معاملہ شروع کیا تھا۔ گزشتہ مہینہ اروند کیجریوال اور منیش سسودیا نے سبل سے یہ کہتے ہوئے معافی مانگ لی کہ ان کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد تھے اور اس طرح کے بے بنیاد الزامات لگانے پر وہ معافی مانگتے ہیں۔ بل نے ان کے معافی نامہ کو قبول کرلیا تھا اور عدالت نے 19مارچ کو دونوں لیڈروں کو بری کردیا تھا۔ سبل نے عدالت کے سامنے اپنے بیان درج کرائے اور یہ بھی کہا کہ شاذیہ نے اپنے وکیل کے ذریعہ معافی نامہ دیا ہے کہ وہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور وہ معافی مانگتی ہیں۔ ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سمر وشال نے معاملہ کی سماعت کے بعد کہا کہ محترمہ علمی نے پریس کانفرنس میں لگائے اپنے الزامات پر معافی مانگ لی ہے اور اسے سبل نے قبول کرلیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *