فلم انڈسٹری میں ریپ کے بدلے روٹی ملتی ہے، سروج خان کا متنازع بیان

Saroj-khan
بالی ووڈ کی مشہور کوریوگرافر سروج خان کا ایک بیان طول پکڑنے لگاہے۔دراصل سروج خان نے کاسٹنگ کاوچ کولیکرایک سوال پرانہو ں نے متنازعہ جواب دیا ہے۔ سروج نے کہا کہ ’یہ تو بابا آدم کے زمانے سے ہی چلا آ رہا ہے۔ ہر لڑکی پر کوئی نہ کوئی ہاتھ صاف کرنے کی کوشش کرتا ہے‘‘۔میڈیارپورٹ کے مطابق، انہو ں نے اپنے بیان پرمعافی مانگ لی ہے۔
سروج خان نے ملک میں ہورہی آبرویزی کے معاملوں پرمتنازعہ بیان دے کرایک نیاسوال کھڑا کردیاہے۔سروج خان نے فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ اورریپ پر کہاکہ فلم انڈسٹری میں ریپ یا کاسٹنگ کاؤچ ہوتاہے تواسے روٹی بھی ملتی ہے۔جس کے ساتھ غلط ہواہے اسے چھوڑنہیں دیاجاتاہے، بلکہ اسے کام دیاجاتاہے۔
سروج نے کہاکہ ہرلڑکی کے اوپرکوئی نہ کوئی ہاتھ صاف کرنے کی کوشش کرتاہے ۔سرکارکے لوگ بھی کرتے ہیں، پھرلوگ فلم انڈسٹری کے پیچھے کیوں پڑے ہیں۔ فلم انڈسٹری کم سے کم روٹی تودیتاہے ۔ ریپ کرکے چھوڑتونہیں دیتا۔یہ لڑکی کے اوپرہے کہ وہ کیا چاہتی ہے ۔اگروہ چاہتی ہے کہ کسی کے ہاتھ نہ آناتونہ آئے۔ اگر آپ کے پاس فن ہے تو خود کو فلم صنعت میں بیچنے کی کیا ضرورت ہے۔
اپنے متنازعہ بیان پرمتعددمیڈیاسے بات چیت میں سروج نے کہاکہ’ اب میں نے کیا غلط کہہ دیاہے۔جوسچ ہے وہی کہاہے۔ میری کہی بات کوغلط رہے ہیں توکیاکرسکتے ہیں۔ میں نے تواتناہی کہاہے کہ ہربزنس میں کاسٹنگ کاؤچ ہوتاہے۔اب یہ تواپنے اوپرہے کہ ہم کیاکرناچاہتے ہیں، کیانہیں۔ میں ریپ جیسے جرائم کوصحیح نہیں کہہ رہی ہوں۔ میراکہناہے کہ لوگ فلم انڈسٹری پرہی کیوں انگلی اٹھاتے ہیں۔کیا یہ سب فلم انڈسٹری کے باہردوسرے آفس میں نہیں ہوتاہے‘۔

 

یہ بھی پڑھیں  لڑکی نے لڑکا بن کر رچائی شادی،دونوں الگ ہونے سے کررہی ہیں انکار
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *