خدمت خلق کا دوسرا نام سلمان خان

salman-khan file photo

ان دنوں سلمان خان فلموں سے زیادہ ٹی بی اورپھیپھڑے کے انفکشن کے موذی مرض میں مبتلااداکارہ پوجا ڈڈوال کی مددکرنے کیلئے سرخیوں میں ہیں۔دراصل ،پوجا ڈڈوال نے سلمان کے ساتھ فلم ’ویرگتی‘ کی تھی۔پچھلے کچھ دنوں سے پوجاڈڈوال ممبئی کے شیوڈی اسپتال میں داخل ہیں۔انہو ںنے ایک ویڈویوکے ذریعہ سلمان سے مددکی فریادکی تھی ۔خبروں کے مطابق بتایاجارہاہے کہ پوجا اتنی غریب ہوگئی ہیں کہ ان کے پاس چائے پینے تک کے پیسے نہیں ہیں۔سلمان خان نے ایک بارپھردریادلی کامظاہرہ کیا۔انہو ںنے بھی دیرنہ کرتے ہوئے پوجا کے پاس اپنی ٹیم بھیج دی تاکہ پوجاکا وقت پرصحیح علاج ہوسکے اوروہ ٹھیک ہوجائے۔خیال رہے کہ صرف پوجا ہی نہیں ، سلمان پہلے بھی کئی بارکسی نہ کسی کی مددکرنے کی وجہ سے سرخیوں میں آچکے ہیں۔اپنے بیئنگ ہیومن این جی اوکے ذریعہ وہ کینسرسے متاثرمریضوں کی مددکیلئے ہرمہینے چیک بھجواتے ہیں۔ان پیسوں سے وہاں داخل کینسرسے متاثرمریضوں کا علاج ہوتاہے۔

 

 

 

سلمان خان کااصل نام عبد الرشید سلیم سلمان خان ہے ۔ان کی پیدائش 27 دسمبر1965کوہوئی تھی ۔ انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 1988 میں فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے کیا۔ مگر ان کو اپنی پہلی کامیابی1989 میں فلم ’میں نے پیار کیا‘سے ملی جس پر ان کو فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا۔1990 میں خان نے ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں بہترین معاون اداکار کا فلم فار فیئر ایوارڈ جیتا۔1990 کی دہائی میں سلمان نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا جن میں ’ساجن‘ ،’ہم آپکے ہیں کون؟‘ ، ’ کرن ارجن‘، ’انداز اپنا اپنا‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘؛ ’بیوی نمبر1 ‘اور ’ہم دل دے چکے صنم‘شامل ہیں۔ان کی دیگر کامیاب فلموں میں’تیرے نام‘،’نو اینٹری‘، ’پارٹنر’ ’وانٹڈ‘ اور ’باڈی گارڈ‘ نمایاں ہیں۔
2010 میں ان کی فلم ’’دبنگ’’ نے پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے اور 150 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا۔ اس فلم میں انہوں نے ایک کرپٹ پولیس افسر کا کردار نبھایا جس کو بہت زیادہ پسند کیا گیا۔ سلمان خان سلیم خان کے بڑے بیٹے ہے۔ 2010 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘؛ ’دبنگ2‘، ’جے ہو‘، ’کک‘اور ’بجرنگی بھائجان‘، نمایاں ہیں۔ سلمان کی فلمیں ’پریم رتن دھن پایو‘ (2015)‘سلطان‘(2016) اور2017میں ’ٹائیگرزندہے ‘ قابل ذکرہیں۔

 

 

 

 

 

 

غریبوں میں خوشیاں بانٹتے ہیں
سلمان خان ایک وسیع القلب انسان ہیں،ایسا صرف اس لئے نہیں کہ وہ ایک این جی او بھی چلارہے ہیں بلکہ وہ کسی بھی اداس چہرے پر مسکراہٹ لانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔لوگوں نے خود اپنی آنکھوں سے انہیں کچی آبادیوں میں بچوں کیساتھ تہوار مناتے اور غریب خاندانوں کی مدد کرتے دیکھا ہے۔سلمان خان صرف ایک اداکار ہی نہیں بلکہ سماج میں ضرورتمندوں کیلئے کئے گئے اپنی خدمات کیلئے بھی جانے جاتے ہیں۔اْن کی تنظیم’ بیئنگ ہیومن‘ریاست مہاراشٹرا اور اس کے باہر کئی دیہات میں متحرک ہے، یہ تنظیم بھارت بھر میں غریب بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے کام کررہی ہے جبکہ صنعتی ورکرز اور مالی طور پر غیر مستحکم لوگوں کو طبی امداد بھی فراہم کرتی ہے۔
سلمان خان ہمیشہ دوسروں کوخوشیاں بانٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔سلمان کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ وہ مذہب میں کوئی بھیدبھاؤ نہیں رکھتے ہیں۔عیدہویاپھر دیوالی، سلمان کا ہرتہوارہمیشہ ہی دمدارہوتاہے۔سلمان کے اندر خاص بات یہ بھی ہے کہ وہ ہرعمرکے لوگوں کوپوری عزت دیتے ہیں۔یہی چندباتیں انہیں خاص بناتی ہیں۔
سلمان خان اوران کی چیری ٹیبل اداہ بیئنگ ہیومن نے مل کر ایک نئی پہل شروع کی ہے۔سلمان ’لک گڈ ،ڈوگڈ‘LookGoodDoGood‘مہم کے ذریعہ اب ایسے 13لوگوں کی کہانیاں سب کے ساتھ شیئرکریں گے، جنہوں نے زندگی میں کچھ الگ کر دکھایاہے اوردوسروں کی زندگی میں خوشیاں بھری ہیں۔سلمان نے ٹویٹرپر کچھ لوگوں کے ساتھ تصویراور ایک ویڈویوشیئر کیاہے۔

 

 

 

سلمان نے ان پوسٹ کے ساتھ لکھا’اب ہم سب کے لئے وقت آگیا ہے اچھا کرنے اوراچھا دکھانے کا۔ میں ان ہیروزکی کہانیاں شیئرکروں گا جنہوں نے بہت محنت کی ہے، جنہوں نے دوسروں کوخود سے پہلے توجہ دی ہے، جذبہ دکھایاہے اورجوخود کے کام کیلئے لڑے ہیں۔بیناراؤ جو’پریاس فاؤنڈیشن ‘کے ذریعہ غریب بچوں کیلئے مفت کوچنگ کلاسزمہیاکراتی ہے۔انکت کواترا‘فیڈنگ انڈیا‘کے فاؤنڈر شادی اورانویسٹ میں بچے ہوئے کھانے کوغریب اوراولڈ ایج ہوم میں پہنچاتے ہیں۔وہیں اشوک نائک ’خون عطیہ فاؤنڈیشن‘ کے ذریعہ ضرورت مندوں کومفت میں خون پہنچاتے ہیں ۔فلموں کی بلاک بسٹرکے ساتھ ہی سلمان خان کی یہ پہل بھی فینس کیلئے ابھی سے بلاک بسٹر ثابت ہورہی ہے۔
کچھ سالوں پہلے ممبئی کے قریب ٹھانے کے رہنے والے راکیش نامی ایک بچے کولیورٹرانسپلانٹ کیلئے رقم کی ضرورت تھی۔اس وجہ سے ان کے خاندان نے سلمان کے بیئنگ ہیوہن فاؤنڈیشن میں ایک لاکھ روپے کی مالی مددکیلئے عرضی دی تھی۔لیکن بیئنگ ہیومن ٹرسٹ نے انہیں پورے دولاکھ روپے کی مددکی ۔اتناہی نہیں ایک میڈیاہاؤس میں کام کرنے والے کیمرہ مین ہریش سنگھ کوبرین ہیمرج ہوگیاتھا۔ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں ان کاعلاج چل رہاتھا۔انہیں پیسوں کی ضرورت تھی ،انہو ںنے سلمان سے مالی مددکی مانگ کی ،توسلمان اوربیئنگ ہیومن کی طرف سے ہریش سنگھ کوایک لاکھ روپے مددکے طورپرملے۔

 

 

 

 

سلمان خان ہمیشہ غریب اورضروتمندوں کی مددکیلئے تیاررہتے ہیں۔خاص کر غریب بچوں کی مددکیلئے وہ ہمیشہ خود کوآگے رکھتے ہیں۔لوگوں کی مددکرنے کیلئے سلمان باقاعدہ بیئنگ ہیومن نام کی ایک تنظیم چلاتے ہیں جوبے سہارااوریتیم بچوں کے علاج اورپڑھائی لکھائی میں مدد کرتی ہے۔
کچھ بالی ووڈ ستارے فلموں سے ہونے والی کمائی کا کچھ حصہ نکال کراین جی اوکے ذریعہ سے غریبوں کی مدد اورضرورتمندوں کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کا قابل تعریف کام کرتے ہیں اور بدلے میں انہیں ڈیڑھ ساری دعائیں ان کی طرف سے ملتی ہیں جن کی مددکرتے ہیں۔
اداکارہ ایشوریہ رائے بچن رائے اوربچن خاندان کی بہو ایشوریہ رائے غریبوں کی مددکر نے کیلئے ہمیشہ تیاررہتی ہیں۔عیاں رہے کہ ایشوریہ اپنی آنکھیں ہندوستانی آنکھ ایسوسی ایشن کوعطیہ کرچکی ہیں اوروہ اپنے نام سے فاؤنڈیشن بھی چلاتی ہیں۔سال 2009میں رائے نے اسمائل ٹرین کی گڈول ایمبیسڈربھی بنی تھیں۔
اکشے کمار فلموں کے علاوہ اپنے نیک کاموں کیلئے بھی سراہے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ سوکھے اورفصل بربادہونے کے باعث خودکشی کرنے والے کسانوں کے اہل خانہ کی مددکیلئے اکشے کمارآگے آئے تھے اورانہوں نے غریب 180متاثرہ خاندانوں کو50-50 ہزار روپے کی مالی مدد بھی دی تھی۔
اداکارعامر خان بھی ضرورتمندوں کیلئے ہمیشہ آگے رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ چھوٹے پردے پر پروگرام ’ستیہ میوجیئتے‘ اوراس سے متعلق این جی اوکے ذریعہ سماجی بدلاؤ کیلئے آگے آئے۔یہ این جی اونشے کی گرفت میں آئے بے گھر بچوں کی مددکرتاہے تووہیں عامر خان خواتین کے تحفظ کیلئے مہم چلاتے ہیں۔
بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ ’ میک اے وش‘ نام کا ایک ادارہ چلاتے ہیں حالانکہ اس ادارے کے بارے میں بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں۔ان کی یہ تنظیم جان لیوا بیماریوں سے متاثررہے لوگوں کاایک خواب پورا کرنے میں مدد کرتی ہے۔حالانکہ اس ادارہ کی مددکیلئے شاہ رخ شو، انٹرویو اورکنسرٹ بھی کرتے رہتے ہیں۔
جان ابراہم بھی غریبوں لوگوں کی مدد کرنے کے ساتھ ہی جانوروں کے اختیارات کیلئے آواز اٹھاتے ہیں۔پیٹا ادارہ سے جڑے جان ابراہم قدرتی آفت والے علاقوں میں بے گھر ہوچکے لوگوں کیلئے گھربنانے میں مالی امداد فراہم کرتے ہیں۔
بالی ووڈ اورہالی ووڈ میں اپنا جلوہ بکھیرنے والی اداکارہ پرینکاچوپڑا اکثر غریب اورپچھڑے طبقات کے بچوں کی مدد کرتی ہیں۔اتناہی نہیں وہ چھوٹے بچوں، اطفال مزدوری اورانسانی حقوقوں کے بارے میں بھی کھل کراپنی رائے رکھتی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارنانا پاٹیکرکسانوں کی مدد کیلئے ہمیشہ تیاررہتے ہیں۔انہو ںنے الگ الگ علاقوں میں جاکرکسانوں کے بیوہ خاتون کو15ہزارروپے کی مالی مدد بھی دی ۔کسان خاندانوں کی مددکیلئے انہو ںنے ’نام ‘ نام کی ادارہ کاقیام عمل میں لایاہے۔

 

 

 

سلمان نئے چہروں کوموقع دیتے ہیں

ایک طرف جہاں لوگ صرف اپنے بارے میں ہی سوچتے ہیں وہیں سلمان خان ایسانہیں کرتے ہیں۔وہ نئے ٹیلنٹ کوموقع دینے میں یقین رکھتے ہیں۔ویسے سلمان ہمیشہ نئے اداکار وںاوراداکارائیں کوبالی ووڈ میں لانچ کرتے ہوئے لائے ہیں جن میں چندنام قابل ذکرہیں۔ جنہیں موقع دیاہے ،انہیں میں ریتک روشن ، ورن دھون ، ارجن کپور، سوناکشی سنہا، کٹرینہ کیف، سورج پنچولی، اتھییا شیٹی جیسے اسٹارس قابل ذکرہیں۔ان سبھی کے پیچھے سلمان ہاتھ ہے۔سلمان نے کئی نیوکمرس کونہ صرف اپنے پروڈکشن میں لانچ کیاہے بلکہ انہیں ٹپس دیکرکریئرسنوارنے میں بھی مددکی ہے۔
سلمان خان بیئنگ ہیومن نام کا ایک این جی او چلاتے ہیں، جوٹی شرٹ اوردیگرکئی طرح کے کپڑے آئن لائن اوراسٹورکے ذریعہ بیچتاہے۔سیلس کا ایک حصہ غریب اورضرورتمند لوگوں کی مددکیلئے خرچ کیاجاتاہے۔بہرکیف سلمان خان اس وقت فلم ’ ریس 3‘ کی شوٹنگ اورفلم ’ بھارت‘تیاریوں میں مصروف ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *