سلمان خان کومل گئی ضمانت،آج شام تک ہوسکتے ہیں رہا

actor-salman-khan
کالاہرن شکارمعاملے میں اداکارسلمان خان کوضمانت مل گئی ہے۔ آج جودھپور سیشن کورٹ میں وکیلوں نے اپنی دلیلیں رکھیں، جس کے بعد 3بجے کورٹ نے 50ہزار کے بانڈپرسلمان خان کوضمانت دے دی۔ کورٹ کے اس فیصلہ سے سلمان خان کو بڑی راحت ملی ہے۔ اب وہ جیل سے باہر آ سکیں گے۔ضمانت کی خبرملتے ہی کورٹ کے باہر کھڑے سلمان خان کے مداحوں نے جشن منانا شروع کردیا۔ سلمان آج شام تک ہی جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔ سلمان خان کی ضمانت کی خبر سن کر ان کے لاکھوں مداح کافی خوش ہیں۔ وہ خوشی سے جھوم رہے ہیں اور میڈیا کے ذریعہ اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *