ٹورنٹو میں ٹرک نے 10راہگیروں کو روندا، متعددزخمی

toronto-accident
کناڈا کے ٹورنٹو میں ایک ٹرک نے کئی پیدل مسافروں کو کچل دیا ۔ اس حادثہ میں کم سے کم دس لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 16دیگر زخمی ہو گئے ۔ پولس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتارکر لیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ معاملہ کی خبر ملتے ہی موقعہ پر پہونچی پولیس نے زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرادیاہے جہاںِ اکثر لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ ٹورنٹو پولیس نے اس پورے معاملہ کی اطلاع اپنے ٹویٹر ہینڈل سے دی ہے۔
پولیس کے مطابق ، حادثہ یونگ اسٹریٹ او ر فینچ اونیو کے درمیان ہو ا ہے۔ بے قابو ٹرک نے پہلے سڑک کنارے بنی عمارت کو دیوار پر ٹکر ماری اور بعد میں فٹ پاتھ اور سڑک کے کنانے چل رہے ہوگوں کو رگڑتے ہوئے آگے بڑھ گیا۔
خبررساں ایجنسی اے پی کے مطابق ٹورنٹو پولس نے کہا کہ پیر کے روز مقامی وقت دوپہر ایک بج کر 27منٹ پر اانہیں موقع واردات پر بلا یا گیا۔ حالانکہ انہوں نے اس بات کی تفصیلات نہیں دی کہ اس واقعہ کو دانستہ طورپر انجام دیا گیا ہے یا نہیں ۔ فی الحال ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
کناڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹ کر کہا کہ حکومت حادثہ کے متاثرین کے ساتھ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا معاملہ کی گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *