راشدخان :عالمی کرکٹ کا ابھرتاستارہ

rashid-khan

آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں ویسٹ انڈیز کوہراکرافغانستان نے ورلڈ کوالیفائر کا خطاب جیت لیاہے۔آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کے فائنل میچ میں 25 مارچ2018کو افغانستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کھیلاگیا۔ اس میچ میں راشد خان نے شائی ہوپ کا وکٹ لیا اور ساتھ ہی انہو ںنے اپنے ونڈے میں سب سے تیز100وکٹ لینے کا ریکارڈ بھی بنایا۔انہو ںنے آسٹریلیا کے تیزگیندباز مچیل اسٹارک کا ریکارڈ توڑا۔مچیل اسٹارک نے 52میچوں میں اپنے 100وکٹ پورے کئے تھے۔انہوں نے ثقلین مشتاق کا ریکارڈ توڑا تھا جنہو ںنے 53میچوں میں 100ونڈے وکٹ پورے کئے تھے۔اب راشد خان نے اس ریکارڈ کوتوڑاہے۔عیاں رہے کہ صرف میچوں کے لحاظ سے ہی نہیں، راشد خان سب سے کم عمرمیں 100ونڈے وکٹ لینے والے گیندبازبھی ہیں۔راشد خا نے محض19سال 186دن کی عمر میں 100ونڈے وکٹ اپنے نام کئے ہیں۔راشد خان نے سب سے کم 2ہزار139 گیندوں میں اپنے 100وکٹ پورے کئے ہیں۔ ان کی گیندبازی اوسط بھی سب سے اچھا 14.07ہے۔ ساتھ ہی راشد خان کا اسٹرائیک ریٹ بھی محض 21.4ہے جوکہ دنیامیں سب سے اچھی ہے۔خاص بات یہ ہے کہ 19سالہ راشد خان نے ونڈے کرکٹ میں 50وکٹ 26میچوں میں لئے تھے اور اگلے 17میچوں میں وہ 99وکٹ تک پہنچے تھے۔بہرکیف راشد نے اپنی وکٹ سنچری کوویسٹ انڈیزکے خلاف کھیلتے ہوئے پورا کیا۔2019عالمی کپ کیلئے کوالیفائر کرچکی دونوں ٹیم 25مارچ کوآئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرکے فائنل میچ میں آمنے سامنے ہوئی اورکربیائی ٹیم پہلے بلے بازی کرنے میدان پرآئی ۔راشد خان نے اپنے تیسرے اوور کی آخری گیندپر شائی ہوپ کوایل بی ڈبلیوآؤٹ کرکے ونڈے کرکٹ میں اپنے 100وکٹ پورے کئے۔

 

 

راشد خان دنیاکے نمبر 1ٹی ٹوئنٹی اور دنیاکے نمبردو2ونڈے گیندبازہیں۔ ان کے نام سب سے کم عمر میں نمبرایک گیندبازبننے کا ریکارڈ درج ہے۔راشد خان نے 7ہزار92دنوں کی عمر میں ہی نمبرایک گیندبازبن گئے تھے ،انہو ںنے ثقلین مشتاق کا ریکارڈ توڑا تھا ، جو 7ہزار683دنوں کی عمر میں نمبر ون ونڈے گیندبازبنے تھے۔آئی پی ایل سیزن 10میں اپنے بااثر کارکردگی سے 19سالہ اس گیندباز نے کافی سرخیاں بٹوری تھیں۔افغانستان کے اسپن بالرراشد خان عالمی کرکٹ میں سب سے نوجوان کپتان کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔ راشد کو19سال اور159دن کی عمرمیں ہی ٹیم کی کمان مل گئی تھی۔ راشد خان نے 44ونڈے میچوں کی 41اننگزمیں 100وکٹ ہیں۔ اس دوران ان کا بہترین کارکردگی 18رن دے کر 7وکٹ لئے ہیں۔

 

راشد کا پورا نام راشد خان ارمان ہے۔ان کی پیدائش 1998میں مشرقی افغانستان کے نانگرہرمیں ہوئی تھی۔ان کے دس بھائی بہن ہیں۔ راشد کی امی انھیں ‘ارمان‘ کہتی ہیں اور وہ اب افغانستان کے ’ارمان‘ بن چکے ہیں۔گویاکہ راشد کے گھر کا نام ’ارمان‘ ہے۔افغان جنگ کے باعث ان کے خاندان کو پاکستان میں رہنا پڑا تھا، حالانکہ حالات معمول ہونے کے بعد وہ پھرسے افغانستان میں رہنے لگے۔ راشد خان پاکستانی کرکیٹر شاہد آفریدی کواپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔ راشد خان نے انہی کودیکھ کرلیگ اسپن سیکھی تھی۔
بہرحال راشد خان عالمی کرکٹ کے ایک ابھرتے ہوئے ستارے ہیں اور ابھی محض 19 سال کے ہیں۔ افغانی عوام انھیں اپنا آفریدی کہتے ہیں۔راشدخان خودشاہدآفریدی کواپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔ راشد بہت تیز لیگ اسپن بال کراتے ہیں جس سے ان کی گیندبازی پر بلے باز بولڈ یا ایل بی ڈبلیو ہو جاتا ہے۔ اتناہی نہیں راشد عالمی سطح کے فیلڈر بھی ہیں۔ وہ کور پر زیادہ فیلڈنگ کرتے ہیں اور انھیں بہترین افغانی فیلڈر بھی کہا جاتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *