مزاحیہ اداکارراجپال یادوقصوروارقرار

rajpal-yadav
بالی ووڈ کے معروف ومشہورمزاحیہ اداکار راج پال یادومشکل میں نظرآرہے ہیں۔دراصل مزاحیہ اداکارراج پال یادوکے خلاف چل رہے 5کروڑروپے کی دھوکہ دھڑی کے معاملے میں عدالت نے قصوروارقراردیاہے۔دہلی کے کڑکڑڈوما کورٹ نے راج پال یادو، ان کی بیوی اورکمپنی کوجمعہ کواس معاملے قصوروارقرارٹھہرایاہے۔کورٹ نے یہ فیصلہ اداکاراوردیگردولوگوں کے ذریعہ 2010میں 5کروڑروپے کی قرض نہ اداکرنے پرسنایاہے۔خبروں کے مطابق ،قصورواروں کوسزاکااعلان 23اپریل کوہوسکتاہے۔
خبروں کے مطابق، راجپال یادونے اپنی فلم ’اتاپتہ لاپتہ‘ بنائی تھی، جس کے لئے انہو ں نے دہلی کے ایک تاجرسے 5کروڑروپے بطورقرض لیاتھا۔فلم ریلیزبھی ہوگئی ، لیکن راجپال یادونے قرض کی رقم واپس نہیں کی۔اس معاملے میں انہیں کئی نوٹس بھیجے گئے لیکن وہ کورٹ نہیں پہنچے۔اتناہی نہیں ان کے وکیل نے کورٹ میں غلط حلف نامہ بھی دیا۔اس پورے معاملے پرعدالت کافی ناراض تھی۔عیاں رہے کہ اس معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے سال2013میں راج پال یادو کو10دن کی عدالتی حراست میں بھیجاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *