دلتوں پرمظالم کے خلاف کانگریس کا ملک بھر میں ’اپواس‘

rahul-gandhi
دلتوں پرمظالم کے خلاف کانگریس صدرراہل گاندھی آج گاندھی سمادھی کے پاس ’اپواس‘ رکھیں گے ۔2019لوک سبھاالیکشن جیسے جیسے قریب آرہاہے، سیاست تیزہوتی جارہی ہے۔تازہ مدعا دلتوں کا ہے، مرکزکی مودی حکومت پرالزام لگارہے ہیں کہ ان کی حکومت میں دلت محفوظ نہیں ہیں۔گزشتہ دنوں ملک میں دلتوں کے خلاف مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ وہیں، ایس سی / ایس ٹی ایکٹ میں تبدیلی کو لے کر بھی عدم اطمینان ہے۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی راج گھاٹ جا کر مہاتما گاندھی کی سمادھی کے سامنے بیٹھ کر اپواس رکھیں گے۔ اس دوران بہت سے سینئر کانگریس رہنما راہل کے ساتھ موجود ہوں گے۔ملک بھر میں دلتوں پر ہورہے مظالم کے واقعات اور مودی حکومت کی’ناکامی‘کے خلاف اپوزیشن کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس آج پورے ملک میں بھوک ہڑتال کرنے جا رہی ہے۔ ملک گیر انشن کے تحت کانگریس کے تمام لیڈر ملک بھر کے کانگریس دفتروں پر ایک دن کا ’اپواس‘ رکھیں گے۔ اس دوران کارکنوں کو بھی ایک دن کا ’اپواس‘ رکھنے کو کہا گیا ہے۔ وہیں، راہل گاندھی صبح 10 بجے راج گھاٹ پہنچیں گے اور گاندھی سمادھی کے سامنے اپواس پر بیٹھیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں   شادی کے بندھن میں بندھے آئی اے ایس ٹاپراطہرعامراورٹیناڈابی
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *