کانگریس صدرراہل گاندھی نے کی ایمس میں لالو سے ملاقات

rahul-lalu
کانگریس صدر راہل گاندھی آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس نئی دہلی پہنچے اوروہاں پرزیرعلاج راشٹریہ جنتا دل(آرجے ڈی)کے سربراہ لالو پرساد یادوسے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے لالو کی صحت کا حال چال جانا۔ حالانکہ دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات کو سیاسی طور پر کافی اہم مانا جارہا ہے۔ 2019کے عام انتخابات کی تیاری میں مصروف راہل کو آرجے ڈی کی مسلسل حمایت بھی مل رہی ہے۔ حالانکہ لالو اور راہل کے درمیان ایمس میں ملاقات کو آرجے ڈی کے قومی ترجمان منوج جھا نے بھی کہا ہے کہ یہ ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان کی یکساں سیاسی سوچ کو ظاہر کرتا ہے ۔ چونکہ لالو پرساد کی صحت سے حکومت کھلواڑ کر رہی ہے ، اس لئے راہل گاندھی فکر مند ہیں۔
عیاں رہے کہ چارہ گھوٹالہ کے کئی معاملوں میں سزا کاٹ رہے آر جے ڈی صدر بیماری کی وجہ سے دہلی کے ایمس میں علاج کرارہے ہیں۔ بیمار ہونے سے پہلے وہ رانچی کی جیل میں بند تھے۔ بیمار ہونے کے بعدانہیں رانچی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔اس کے بعد انہیں ایمس ریفر کر دیا گیا تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *