کرناٹک اسمبلی انتخابات:راہل گاندھی نے جاری کیا پارٹی کاانتخابی منشور

rahul-01
کرناٹک انتخابات کولیکر آج کانگریس نے اپنا منگلورمیں انتخابی منشورجاری کردیاہے۔ اس موقع پرکانگریس پارٹی صدر راہل گاندھی، ریاست کے وزیراعلیٰ سدارمیا اوردیگرسینئرلیڈران موجودتھے۔ راہل گاندھی نے کہاکہ انتخابی منشورمیں جوبھی کہاگیاہے اسے پوراکیا جائے گا،گذشتہ انتخابات کے انتخابی منشورمیں جوبھی وعدے کئے گئے تھے اسے 95فیصد وعدے پورے کئے جاچکے ہیں۔راہل گاندھی نے کہاکہ یہ بندکمرے میں تیارکیاگیاانتخابی منشورنہیں ہے، بلکہ اسے کرناٹک کے عوام سے پوچھ کر تیار کیاگیاہے۔انہو ں نے کہاکہ ’ہم نے عوام سے نہیں کہاکہ ہم کیاکریں گے، ہم نے ان سے پوچھا کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔اس کیلئے ہم ہرضلع ، ہربلاک ، ہرکمیونٹی اورطبقات تک گئے اوروہ کیاچاہتے ہیں یہ پوچھا‘۔اس موقع پرراہل نے پی ایم مودی پرحملہ بولا۔انہو ں نے کہاکہ پی ایم مودی اپنے من کی بات کرتے ہیں، لیکن ہمارے اس منشورمیں کرناٹک کے عوام کے من کی بات ہے‘۔انہو ں نے پی ایم مودی اوربی جے پی پرالزام لگایا۔ساتھ ہی کہاکہ کانگریس نے اپنے سبھی وعدوں کوپورا کیاہے۔راہل نے کہاکہ بی جے پی میں تین چارلوگ انتخابی منشوربناتے ہیں۔راہل نے کہاکہ بی جے پی کی انتخابی منشورکرناٹک کے عوام کا نہیں ، بلکہ آرایس ایس کا ہوگا۔
rahul-02
عیاں رہے کہ راہل گاندھی کرناٹک کے دوروزہ دورے پرہیں۔ ریاستی سطحی انتخابی منشور کے بعد یعنی 28اپریل کو کانگریس پارٹی علاقائی منشورجاری کرے گی۔ اس میں بنگلورو، بیلگاؤں، گلبرگہ اورمیسورکیلئے پارٹی کا الگ الگ ایجنڈا ہوگا۔بہرکیف آج کانگریس صدر راہل گاندھی نے منگلورو میں پارٹی کا انتخابی منشورجاری کر دیا ہے۔

 

مزید پڑھیں  راہل گاندھی کے طیارہ میں آئی خرابی ،ایمرجنسی لینڈنگ
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *