پروفیسر حامد علی اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

Prof-Hamid-Ali
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن (اموٹا)کے انتخاب میں شعبۂ پٹرولیم اسٹڈیز کے پروفیسر حامد علی صدر منتخب کئے گئے ہیں، جب کہ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے بایو کیمسٹری شعبہ کے پروفیسر نجم الاسلام معتمد اعزازی اور شعبۂ قانون کے پروفیسر ایم کلیم اللہ جوائنٹ سکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔ الیکشن کے نتائج کا اعلان دیر رات کیا گیا۔
چیف الیکشن افسر پروفیسر نعیم احمد خاں نے مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے علاوہ اموٹا کی ایکزیکیٹیو کمیٹی کے 8؍ممبران کے انتخاب میں شعبۂ ریاضی کے ڈاکٹر مصور علی، یونیورسٹی پالی ٹیکنک (بوائز) کے سول انجینئرنگ سیکشن کے ڈاکٹر محمد ایاز، شعبۂ عمرانیات کے ڈاکٹر محمد صالحین، الیکٹریکل انجینئرنگ سیکشن کے مسٹر امتیاز احمد خاں،سنٹر فار ویمنس اسٹڈیز کے ڈاکٹر عزیز فیصل، اردو اکیڈمی کے ڈاکٹر رفیع الدین، شعبۂ فائن آرٹس کے مسٹر عبدالرحمان اور شعبۂ میوزیولوجی کے دانش محمود کامیاب قرار پائے ہیں۔ پروفیسر نعیم احمد خاں نے الیکشن کے پرامن طریقہ سے انعقاد کے لئے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *