سلمان خان -پرینکاچوپڑا لمبے عرصے کے بعد ایک ساتھ نظرآئیں گے

salman-khan-priyanka
کافی عرصے کے بعدپرینکاچوپڑااورسلمان خان ایک بارپھرایک دوسرے کے ساتھ رومانس کرتے نظرآئیں گے۔مس ورلڈ سے سفرشروع کرنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینکاچوپڑا آج بین الاقوامی اسٹاربن گئی ہیں۔فینس کوکافی وقتوں سے ان کی کسی بالی ووڈ فلم کا انتظارتھا۔دراصل پرینکاامریکہ میں ٹی وی شو’کوانٹیکو‘ کے تین سیزن اورتین فلموں میں کام کرنے کے باعث بالی ووڈ سے دوررہیں پرینکاچوپڑا نے دوسال بعد ایک ہندی فلم سائن کرلی ہے۔خاص بات یہ ہے کہ دوسال بعدبالی ووڈ فلم میں کام کرنے والی پرینکا دس سال بعد ایک بارپھرسے سپراسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم ’بھارت‘ میں اسکرین شیئرکرنے والی ہیں۔
عیاں رہے کہ اس سے قبل سلمان خان اورپرینکاچوپڑا فلم ’سلام عشق‘ اور’مجھ سے شادی کروگی‘ میں ساتھ نظرآئے تھے۔فلم اس جوڑی کوکافی پسندکیاگیاتھا۔واضح ہوکہ ڈائریکٹرعلی عباس ظفر کا کہناہے کہ سپراسٹارسلمان کی آنے والی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ شروع کردی گئی ہے۔علی عباس نے اپنے انسٹگرام پرشوٹنگ کی پہلی تصویرشیئرکی ہے۔ جس میں سلمان خان شوٹنگ کرتے نظرآرہے ہیں۔حالانکہ پرینکاچوپڑا اس فلم شوٹنگ جولائی میں کریں گی۔ فی الحال وہ اپنی آنے والی ہالی ووڈ فلم ’اے کڈلائف جیک‘ میں مصروف ہیں۔اس فلم کا ٹریلرریلیزکردیا گیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *