پریا پرکاش واریئرمشکل میں،اداکارہ کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل

priya-prakash
26سیکنڈکی ایک کلپنگ سے راتوں رات سوشل میڈیاکی سنسنی بنیں پریاپرکاش واریئر ایک بارپھرمشکلوں میں پڑگئی ہیں۔انکے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائرکی گئی ہے۔یعنی آنکھوں مٹکاکر سے اپنا جادو بکھیرنے والی کیرالہ کی اداکارہ پریا پرکاش واریر کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ حیدرآباد کے دو لوگوں نے درخواست دائر کر پریاپرکاش کے خلاف توہین رسالت کا الزام عائد کیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آنکھیں مٹکانا اور آنکھ مارنا اسلام کے خلاف ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس گانے میں قابل اعتراض مناظر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس نغمے کے بول کو جن مناظر کے ساتھ فلمایا گیا، وہ توہین رسالت ہے۔ گذشتہ 21 فروری کو سپریم کورٹ نے پریاپرکاش واریر کے خلاف درج ایف آئی آر پر روک لگا دی تھی۔ یہ تنازعہ فلم کے “مانیکی ملیا پووی”گیت سے پیدا ہوا ہے جو کہ کیرالہ کے مالابار کے علاقے کا ایک روایتی مسلم گیت ہے۔ یہ گیت نبی محمدؐ اور ان کی پہلی بیوی حضرت خدیجہ کے درمیان محبت کا بیان اور اس کی تعریف کرتا ہے۔
پریا پرکاش واریر کے خلاف تلنگانہ اور مہاراشٹر میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ایف آئی آر میں فلم سازوں پر ایک مذہبی طبقہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *