مکہ مسجدبم دھماکہ:اویسی نے این آئی اے کی جانچ پراٹھائے سوال

owaisi
حیدرآبادمیں 2007کے مکہ مسجدبم بلاسٹ معاملے میں قومی جانچ ایجنسی(این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے آج سوامی اسیمانندسمیت 5ملزموں کوبرکردیاہے۔این آئی اے نے ثبوتوں کے ناکافی کی بنیادپرفیصلہ سنایاہے۔بہرکیف فیصلے کے بعد آل انڈیامجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدراوررکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے ٹویٹ کرکے کورٹ فیصلہ پرکہاکہ ’’جون 2014 کے بعد سے زیادہ تر گواہ مکر گئے۔این آئی اے نے اس کیس کو ٹھیک سے آگے نہیں بڑھایا،جیسی امیدتھی۔کیونکہ ا سے پولیٹیکل ماسٹرسے اس کی اجازت نہیں ملی۔اگرایسی جانچ ہوتی رہی توکریمنل جسٹس سسٹم کا کیاہوگا؟انصاف نہیں ہوا‘‘۔اویسی نے کہاکہ ’این آئی اے ایک بہرااوراندھاہوتاہے۔ایجنسی نے ملزموں کے بیل کے خلاف اپیل نہیں کی۔گواہ اپنے بیان سے پلٹ گئے۔عیاں رہے کہ 11سال پہلے ہوئے بلاسٹ میں 9لوگوں کی موت ہوگئی تھی اوردیگر58لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ معاملے میں 10لوگوں کوملزم بنایاگیاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *