ایک بارپھرسلمان -پرینکاایک ساتھ

Salman-Priyanka
بالی ووڈ سے قریب دوسال دوررہنے کے بعد اداکارہ پرینکاچوپڑا فلم ’بھارت‘ سے بالی ووڈ میں واپسی کرنے جارہی ہیں۔پرینکا چوپڑا ڈائر یکٹر علی عباس ظفر کی فلم میں دبنگ سپراسٹار سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے اعلان کیا کہ ان کی 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بھارت‘ میں کوئی اور نہیں بلکہ پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔فلم کے ہدایت کار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سلمان خان کا فلم سے لیا پہلا لْک بھی شیئر کیا۔ انہو ں نے لکھا کہ ’فلم بھارت کی شوٹنگ کی شروعات ہوگئی، یہ ایک انسان اور قوم کے سفر کی کہانی ہے‘۔بتاجاتاہے فلم ’بھارت‘ 2014 کی جنوبی کوریا کی فلم ’اوڈ ٹو مائے فادر‘ کی کہانی پر مبنی ہے۔اس فلم میں 60 سال کا دور دکھایا جائے گا، جس میں سلمان خان پانچ الگ انداز کے نظارے میں نظر آئیں گے۔رپورٹس کے مطابق وہ اپنی فلم ’کرن ارجن‘ والے انداز کو ہی اس فلم میں دھرائیں گے۔فلم ’بھارت‘ کی لیڈایکٹریس کولیکرچل رہی اٹکلوں کے بیچ آخرکار پرینکاچوپڑا کواس کردار کیلئے سائن کرلیا گیا۔فلم کی لندن میں تیاریاں شروع ہوچکی ہیں، جس کے بعد اس کی شوٹنگ اسپین، پولینڈ، پرتگال اور مالٹا میں ہوگی۔

 

مزیدپڑھیں  دیش بھکتی فلموں کا نشان ہیں 81سالہ منوج کمار

 

عیاں رہے کہ اس رول کیلئے کٹرینہ کیف کانام بھی سامنے آیا تھا۔ پرینکانے کہاکہ’’ میں فلم کی شوٹنگ شروع کرنے اورلمبے عرصے بعد پھر سے سلمان خان اورعلی عباس کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔ میں نے ان سے کافی کچھ سیکھاہے اورایک بار پھر ان کے ساتھ کام کرنے کولیکرپرجوش ہوں‘‘۔پرینکا نے آگے کہاکہ ’’میں الویرا، اتل اور ’بھارت‘ کی پوری ٹیم کے ساتھ کام کرنے کیلئے ایکسائٹیڈ ہوں۔میرے سبھی چاہنے والے جنہوں نے صبررکھا اورلگاتارمیرا ساتھ دیا ان کا شکریہ ‘‘پرینکاکوآخری بار سال 2016میں آئی فلم ’ جے گنگاجل‘ میں دیکھا گیا تھا۔ سلمان خان اورپرینکا نے فلم ’مجھ سے شادی کروگی‘ ’سلام عشق‘ اور ’گاڈتسی گریٹ ہو‘ میں ایک ساتھ کام کیاہے۔ دونوں تقریباً دس سال ایک بار پھر بڑے پردے ساتھ نظرآئیں گے۔
اتل اگنی ہوتری کی ’ ریل لائف پروڈکشن پرائیویٹ لمٹیڈ‘ اوربھوشن کمار کی ’ ٹی سیریز‘ کے بینرتلے فلم بن رہی ہے۔’بھارت ‘ کے سال 2019میں ریلیز ہونے کی امیدہے۔اتل نے 16اپریل 2018کو’بھارت‘ کی شوٹنگ شروع ہونے کی جانکاری سوشل میڈیاپردی ہے۔
سابق مس ورلڈ اور اداکارہ 33 سالہ پرینکا چوپڑاکی شہرت اب بالی ووڈ سے نکل امریکہ بلکہ پوری دنیا تک پہنچ چکی ہے۔2015میں بالی ووڈ فلم باجی راؤ مستانی میں شاندار پرفارمنس ے بڑھ کر انہیں امریکی ٹی وی شوکوانٹیکو(Quantico) سے بین الاقوامی سطح پر پہچان ملی ہے۔ ایک ہندوستانی اداکارہ کی حیثیت سے امریکی ٹی وی سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنا ان کے لیے ایک منفرد اعزاز ہے۔ امریکا کے اہم شہروں میں بورڈز اورہورڈنگز پر پرینکا چوپڑا کی تصاویر آویزاں نظر آتی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں   چارسالہ بچے کی ماں بنیں یوپی ایس سی ایگزام میں سیکنڈ ٹاپر

 

پرینکا کو حال ہی میں اس ڈرامے کے لیے پیپلز چوائس ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔2015میں انہیں ایک امریکی اخبار نے ٹوئٹر پر ہندوستان کی مقبول ترین شخصیت قرار دیا۔ویکی پیڈیاکے مطابق، پرینکا 2014سے معروف میگزین ایلے (Elle) کے لیے ہر ماہ باقاعدہ کالم بھی لکھتی ہیں۔ ایک برطانوی میگزین ایسٹرن آئی کی جانب سے گذشتہ دس برسوں میں چار مرتبہ انہیں ایشیاء کی پرکشش ترین خاتون قرار دیا جاچکا ہے۔یاد رہے کہ ہدایت کار علی عباس ظفر اور پریانکا چوپڑا فلم ’غنڈے‘ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، جبکہ علی عباس ظفر اور سلمان خان ’ایک تھا ٹائیگر‘، ’سلطان‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ فلمز میں کام کرچکے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *