داؤد ابراہیم کی جائیداد ضبط ہو گی،سپریم کورٹ میں عرضی خارج

dawood-ibrahim
سپریم کورٹ نے آج اپنے فیصلے میں انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے جائیدادوں کوضبط کرنے کا حکم دیاہے۔سپریم کورٹ نے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن اور ماں کے ذریعہ اس کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کی کارروائی کے خلاف دائر عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ جسٹس آر کے اگروال کی سربراہی والی بینچ نے یہ فیصلہ کیا۔سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اب مرکزی حکومت اسکی ممبئی میں واقع جائیدادوں کو اپنے قبضہ میں لے سکتی ہے۔ داؤد کی ماں امینہ بی کاسکر اور بہن حسینہ پارکر نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر ممبئی کے ناگ پاڑہ میں جائیدادوں کو ضبط کرنے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ داؤد ابراہیم کے ہندوستان سے بھاگنے کے بعد اس کی جائیدادوں پران کی ماں اوربہن کا ہی قبضہ رہاہے۔ اس سے پہلے ٹریبیونل نے داؤد کی جائیدادوں کوضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔ٹربیونل کے اس حکم کودہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیاگیاتھا، لیکن دہلی ہائی کورٹ نے بھی ٹربیونل کے فیصلے کوبرقرار رکھا تھا مگراب سپریم کورٹ کے ذریعہ حسینہ پارکراور امینہ بی کی عرضی کوخارج کئے جانے کے بعد داؤد کے جائیدادوں کاضبط ہوناطے ہوگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *