نیپال کے وزیر اعظم اولی کا راشٹرپتی بھون میں استقبال

KP-Sharma
نیپال کے وزیر اعظم کے پی اولی کاہفتہ کے روز راشٹرپتی بھون میں روایتی استقبال کیا گیا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد اولی کا یہ پہلا ہندوستان دورہ ہے۔ راشٹرپتی بھون میں وزیر اعظم نریندر مودی نے نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کا خیر مقدم کیا۔ اس کے بعد اولی کو گارڈ آف آنر دیاگیا۔ گارڈ آف آنر کے بعد کے پی اولی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ دوستی زیادہ ضروری ہے۔ کوئی بھی سمجھوتہ دوستی سے شروع ہوتا ہے۔ نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی جمعہ کے روز اپنے تین روزہ ہندوستان دورہ پر پہنچے ہیں جہاں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ان کا استقبال کیا تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *