گجرات:نروداپاٹیاقتل معاملے میں ہائی کورٹ فیصلہ سنائے گاآج

naroda
گجرات کے 2002فسادات کے دوران احمدآباد کے نرودا پاٹیا قتل معاملے میں قصوروار مایا کوڈنانی اوربابو بجرنگی سمیت 16لوگوں کی سزا بڑھانے پرہائی کورٹ آج فیصلہ سنائے گا۔نرودا پاٹیا معاملے میں قصوروار گجرات کی سابق وزیر مایا کوڈ نانی کو28سال اوربابو بجرنگی کوعمرقیدکی سزا ملی ہوئی ہے۔ مایا کوڈنانی اوربجرنگی نے سزارد کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
28فروری 2002کو نرودا پاٹیا میں ہوئے قتل میں 97لوگ مارے گئے تھے ،جبکہ 33لوگ زخمی ہوئے تھے۔یہ واقعہ گودھرا ریلوے اسٹیشن پرسابرمتی ایکسپریس ٹرین کے ایک ڈبے میں آگ لگائے جانے کے ایک دن بعد ہوئی تھی۔
نچلی عدالت میں قصوروار قرار دئے جانے کے بعد قصورواروں نے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج دیا تھا۔وہیں اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے 29 لوگوں کو بری کئے جانے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج دیا تھا۔اس کیس میں ہائی کورٹ کے جسٹس ہرشا دیوانی اور جسٹس اے ایس سپیہیا کی بنچ مین سماعت مکمل ہونے کے بعد سال اگست میں اپنا حکم محفوظ رکھ لیا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں  پاک رشتہ شرمسار،باپ نے دوستوں کے ساتھ کیابیٹی کا گینگ ریپ
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *