’مرزا ملک‘ ہوگا ثانیہ مرزا کے بچے کا نام

sania-mirza
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے آنے والے بچے کے سلسلے میں نیا انکشاف کیا ہے ۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شعیب ملک اور میں نے طے کیا ہے کہ ہمارا بچہ ’مرزا ملک‘کہلائے گا اور یہی اس کا خاندانی نام ہوگا۔گوا فیسٹ 2018 میں ’صنفی تعصب ‘کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے اس راز سے پردہ اٹھایا کہ ان کی اولاد کا خاندانی نام کیا ہوگا۔ان کا کہناتھاکہ شعیب اور میں نے اس حوالے سے بات کی اور طے پایا کہ جب بھی ہمارا بچہ ہوگا اس کا خاندانی نام (سرنیم) مرزا ملک ہوگا ناکہ صرف ملک ،جبکہ میرے شوہر پہلی اولاد کے طور پر بیٹی چاہتے ہیں۔ٹینس اسٹار نے اس موقع پر صنفی امتیاز کے اپنے تجربے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا اور بتایا کہ ہم دو بہنیں ہیں،کبھی خواہش نہیں رہی کہ ہمارا ایک بھائی بھی ہو، ہمارے کچھ رشتے دارمیرے والدین پر بیٹے کی پیدائش کا زور ڈالتے تھے تاکہ خاندانی نام آگے بڑھ سکے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *