ممتاز عالم دین مولانا عبدالوہاب خلجی سپرد خاک

abdul-wahab-khilji
برصغیر کے ممتازعالم دین اور مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے سابق ناظم عمومی اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے متحرک رکن مولانا عبدالوہاب خلجی کو آج14اپریل کو صبح ساڑھے نو بجے قبرستان قوم پنجابیان شیدی پورہ میں سپرد خاک کیا گیا۔مولانا کی نماز جنازہ دو جگہ پڑھائی گئی۔ پہلے پٹودی ہاؤس دریا گنج میں عالمی شہرت یافتہ عالم دین مولانا صلاح الدین مقبول احمد مدنی نے پڑھائی جبکہ دوسری نماز جنازہ مولانا عبدالوہاب خلجی کے صاحبزادے محمد خلجی نے قبرستان قوم پنجابیان شیدی پوری میں پڑھائی۔ اس کے بعد یہیں سپرد خاک کیا گیا۔اس موقع پرسرکردہ شخصیات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے تدفین میں شرکت کی۔ مولانا صلاح الدین مقبول احمد، امیر جمعیت اہلحدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی، مولانا محمد رحمانی، مولانا عبدالمعین مدنی، سعودی عرب سے عزیر شمس، ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی، ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس، کمال فاروقی، ڈاکٹر جنید حارث، حافظ شکیل احمد میرٹھی، حافظ محمد یوسف، محمد عامر بستوی، شیس تمیمی، مولانا عبدالمنان، مولانا عبدالاحد مدنی، مولانا عبدالوہاب مدنی، مولانا شکیل احمد سنابلی، مولانا عبدالمبین ندوی، مولانا انوار احمد خان سلفی، مولانا عبدالقدیر سلفی، صحافیوں میں سہیل انجم، ممتاز عالم رضوی اور نثار احمد خان کے علاوہ مالیر کوٹلہ اور دہلی وقرب و جوار سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ طویل علالت کے بعد 13اپریل کو نماز جمعہ 63سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔ پسماندگان میں دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔ مولانا طویل عرصے سے بیمار چل رہے تھے۔پہلے فالج کا حملہ ہوا تھا، اس کے بعد دل کا دورہ پڑا اور پھر آپ برین ہیمریج کا شکار ہو گئے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *