دولت مشترکہ کھیل: مکے بازی میں میر ی کام نے جیتاگولڈ،صدرجمہوریہ کی میری کام کو مبارکباد

mary-kom
دولت مشترکہ کھیلوں کے 10ویں دن ہفتہ کے روز بھارت کی تجربہ کار مکے بازو پانچ بار کی عالمی چیمپئن ایم سی میری کام نے ہندوستان کی جھولی میں ایک اور طلائی تمغہ ڈال دیا۔ میری کام نے 48کلوگرام زمرے کے مکے بازی کے مقابلہ میں انگلینڈ کی کرسٹینا او ہارا کو پانچ ۔صفر سے شکست دے کر طلائی تمغہ پر قبضہ کر لیا۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں یہ میری کام کا پہلا تمغہ ہے۔صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے دولت مشترکہ کھیلوں کے مکے بازی کے مقابلہ میں طلائی تمغہ جیتنے پر ہندوستان کی تجربہ کارمکے باز و پانچ بار کی عالمی چیمپئن ایم سی میری کام کو مبارکباد دی ہے۔ صدرجمہوریہ ہند نے ٹوئیٹر پر دیئے گئے اپنے پیغام میں کہا ”دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین کے 45سے 48کلوگرام کے مکے بازی کے زمرے میں طلائی کا تمغہ جیتنے کے لئے منی پور اور بھارت کی آئیکن میری کام کو مبارکباد۔ آپنے اپنے ہر پنچ کے ساتھ ہمیں فخر کا احساس کرایا”۔
عیاں رہے ہندوستان کے کھاتے میں اب تک مجموعی طورپر 43تمغے آچکے ہیں جن میں 18طلائی ، 11چاندی اور 14کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ بھارت میڈل ٹیبل میں تیسرے مقام پر قائم ہے۔ حالانکہ کشتی میں بھارتی پہلوان سومویر مردوں کے 86کلوگرام زمرے کے کوارٹر فائنل مقابلہ میں ہار گئے ۔ انہیں پاکستان کے محمد انعام نے دس۔صفر سے شکست دی ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *