گیتا کے لئے شوہر کی تلاش تیز

sushma-swaraj-geeta
پاکستان سے ہندوستان آئی بولنے سے معذور گیتا کے والدین تو اب تک نہیں مل پائے ہیں لیکن اب اس کے رفیق حیات کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ اندور کے ادارے میں رہ رہی گیتا سے شادی کے لئے رشتے لگا تار آ رہے ہیں ۔ہندوستھان سماچارکے مطابق، وزیر خارجہ سشما سوراج نے گیتا کے رشتے کی ذمہ داری گیانیندر پروہت کو سونپی ہے ۔ اس دوران گیتا کے لئے ایک مندر کے پجاری نوجوان کا رشتہ آیا ہے جو گونگا ہے ۔گیانیندر پروہت نے نوجوان کا انٹر ویو لے کر وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھیج دیا ہے ۔ گیتا سے شادی کے لئے متعدد نوجوانوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ تجاویز بھیجے ہیں جن میں ایکمندر کا پجاری بھی شامل ہے ۔معذور نوجان نے اشارتی زبان کے ماہر گیانیندر پروہت سے مل کر انہیں اپنا بایوڈاٹا دیا اور گیتا سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔ پروہت نے نوجوان کا انٹر ویو لیا ہے اور وزیر خارجہ کو بھیجا ہے ۔ پروہت کے پاس ابھی تک متعد تجویز پہنچی ہے لیکن آخری فیصلہ گیتا کو ہی کرنا ہوگا۔ گیانیندر پروہت کاکہنا ہے کہ گیتا کی لئے شادی کی تجاویز بھیجنے والوں کی جانچ کی جائے گی اور وزیر خارجہ سشما سوراج خود لڑکا فائنل کریں گی اس کے بعد گیتا کی بھی رضا مندی لی جائے گی ۔ فی الحال لڑکوں کی تلاش جاری ہے ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *