آئی پی ایل 2018:نارائن کی طوفانی اننگ، کولکاتہ نے بنگلوروکوچاروکٹ سے ہرایا

sunil-narine
کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میدان پراتوارسنیل نارائن کی شاندارنصف سنچری کی بدولت کولکاتہ نائٹ رائڈرس (کے کے آر)نے پہلے میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورکو4وکٹ سے شکست دے کرآئی پی ایل سیزن 11میں جیت کاشاندارآغازکیا۔دوسری جانب وراٹ کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرس بنگلور نے آئی پی ایل 2018میں اپنی مہم کا آغاز ہار کے ساتھ کیا ہے۔بنگلورو نے پہلے بلے بای کرتے ہوئے 20اوور میں 7 وکٹ پر 176 رن بنائے۔لیکن اس ٹارگیٹ کوحاصل کرنے میں میزبان کے۔کے آر کوذرا بھی مشکل نہیں ہوئی۔کے۔کے آر کیلئے سنیل نے 51،نتیش رعنا نے،34اور کپتان دنیش کارتک نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

یہ بھی دیکھیں   ورلڈ بینک نے دیا ہندوستان کوزبردست جھٹکا

 

کولکاتہ کی شروعات اچھی نہیں رہی۔دھماکے دار بلے باز کریس لین صرف 5رن بناکر آؤٹ ہو گئے۔لیکن سنیل رینا نے آر سی بی کے گیند بازوں کی جم مکر خبر لی۔سنیل رینا نے آ سی بی کے گیند بازوں کی زبردست واٹ لگاتے ہوئے۔ محض ۷۱ گیندوں میں ہاف سینچری لگائی۔سنیل رینا آئی پی ایل کے پہلے ایسے کھلاڑی بن گئے کہ جس نے دو مرتبہ ۷۱ یا اس سے کم گیندوں میں دو ہاف سینچری لگا دیں۔سنیل رینا نے اس سے پہلے پچھلے سیزن میں آر سی ببی کے خلاف ہی ۵۱ گیندوں میں نصف سنچری لگائی تھی۔
آخری 4 اوور میں کے کے آر کو 30 رنوں کی درکار تھی اور دنیش کارتک ،آندر رسیل کی جوڑی کریز پر تھی۔آندرے رسیل نے امیش یادو کے اوور میں دو چوکے اور ایک چھکا لگاکر کے۔کے ر کو جیت کے پاس پہنچا دیا۔حالانکہ اگلے اوور مین واکس نے انہیں آؤٹ کر دیا۔کولکاتہ کے کپتان دنیش کارتک کریز پر جمے رہے اور انہوں نے 53 رن بنا کر کولکاتہ کو 7 گیند پہلے 4 وکٹ سے جیت حاصل کی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *