کٹھوعہ ریپ معاملہ :متاثرہ کے خاندان کو تحفظ ملے:سپریم کورٹ

کٹھوعہ ریپ اور قتل معاملہ میں سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس معاملہ پر سیریم کورٹ نے حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورٹ نے سماعت کے درمیان جموں و کشمیر حکومت کو متاثرہ خاندان اور وکیل کو تحفظ فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔عدالت عظمیٰ میں اس پر اگلی سماعت 27 اپریل کو ہوگی۔متاثرہ کے خاندان اور وکیل نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر کے اس کیس کو جموں کشمیر سے باہر ٹرانسفر کرنے کی مانگ کی ہے۔ متاثرہ کے خاندان کے جانب سے عدالت عظمیٰ کی سینئر وکیل اندرا جئے سنگھ نے کہا کہ غیر جانب دارانہ جانچ کے لئے وہاں کا موحول صحیح نہیں ہے۔اس سے قبل کٹھوعہ قتل کیس میں ضلع اور سیشن کورٹ نے کہا ہے کہ چارج شیٹ کی کاپی تمام ملزمین کو دی جائے۔ اس معاملہ کی اگلی سماعت اب 28 اپریل کو ہوگی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *