کمل ناتھ نے ’میک اِن انڈیا‘ کوبتایا’ریپ اِن انڈیا‘

kamal-nath
آبروریزی معاملے پرکانگریس کے سینئرلیڈر، سابق مرکزی وزیر ا ورچھندواڑاسے رکن پارلیمنٹ کمل ناتھ نے بی جے پی کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے متنازعہ بیان دیاہے۔اے این آئی کے مطابق،انہو ں نے کہاکہ میں نے کہیں پڑھاتھا کہ 20ایسے لیڈرہیں بھارتیہ جنتاپارٹی کے جوعصمت دری سے جڑے ہوئے ہیں۔اب ان کا نام بھارتیہ جنتاپارٹی ہونا چاہئے یا بلتکار جنتاپارٹی، یہ جنتاکوسوچناہے۔
کمل ناتھ نے ٹویٹ کرکے بی جے پی پرنشانہ سادھاہے۔انہوں نے مرکزی سرکارپرطنزکستے ہوئے ٹویٹ کیاہے کہ’’بی جے پی کے نعروں کودیش کے جنتایوں کہتی ہے…’میک اِن انڈیا-ریپ اِن انڈیا‘۔’بیٹی پڑھاؤ، بیٹی بچاؤ-بیٹی چھپاؤ، بلتکاریوں سے بچاؤ….‘ ’ دیش بدل رہاہے-بیٹوں کے ساتھ روزریپ ہورہاہے….‘ ’اسٹارٹ اپ انڈیا-روزبریک ہورہی بہن-بیٹیاں‘۔ ’اب کی بار-ناری عزت روزہورہی تار-تار‘‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *