کمل ناتھ مدھیہ پردیش کانگریس کے نئے صدر

kamal-nath
مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کے نام کے سلسلہ میں چل رہیں قیاس آرائیوں پر روک لگاتے ہوئے پارٹی نے سینئر لیڈر کمل ناتھ کو صوبہ کی کمان سونپ دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آنے والے اسمبلی الیکشن کے مدنظر جیوتی رادتیہ سندھیا کو تشہیر کمیٹی کا چیئر مین مقرر کیا گیا ہے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کے طور پر کمل ناتھ کے نام پر مہرلگائی اور جیوتی رادتیہ سندھیا کو تشہیر کمیٹی کی کمان سونپی ہے۔ مسٹر کمل ناتھ ارون یادو کی جگہ لیں گے۔
کانگریس جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے یہاں جاری ریلیز میں یہ اطلاع دی۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے چار سینئر لیڈروں بالا بچن، رام نواس راوت، جیتو پٹواری اور سریندر چودھری کو ایگزیکٹیو چیئرمین بنایا ہے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے اب تک پارٹی کے ریاستی صدر کے طور پر کام کر رہے ارون یادو کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیا۔
انہوں نے بتایا کہ کانگریس صدر نے گوا کے لئے بھی نئے ریاستی صدر کی تقرری کی ہے۔پارٹی نے سینئر لیڈر گریش چادنکرکو گوا پردیش کانگریس کی ذمہ داری سونپی ہے۔ چادنکر کو شانتا رام نائیک کی جگہ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ نائیک نے ریاستی صدر کے طور پر پارٹی کی مضبوطی کے لئے محنت کی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *