مکہ مسجد بم بلاسٹ معاملے میں سبھی ملزموں کوبری کرنے والے جج کا استعفیٰ نامنظور

makkah-masjid-blast
حیدرآبادمکہ مسجد بم بلاسٹ معاملہ پرفیصلہ سنانے والے این آئی اے کے جج رویندرریڈی کا استعفیٰ نامنظورکردیا گیاہے۔جج ریڈی نے مکہ مسجد معاملہ میں سبھی ملزموں کوبری کردیاتھا لیکن کچھ ہی گھنٹوں کے بعدانہو ں نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیاتھا۔ذرائع کے مطابق، آندھرا پردیش اورتلنگانہ ہائی کورٹ نے جج کا استعفیٰ خارج کردیا۔ان کی 15دنوں کی چھٹی کی مانگ مسترد کرکے انہیں فوراً ڈیوٹی پرلوٹنے کے حکم دےئے گئے ۔
عیاں رہے کہ مکہ مسجدبم بلاسٹ معاملے فیصلہ سنانے کے چندگھنٹوں بعدہی جج رویندرریڈی نے استعفیٰ دے دیاتھا۔انہو ں نے اس کی وجہ ذاتی وجوہات بتاتے ہوئے کہاتھاکہ ان کے استعفیٰ سے اس فیصلے کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔وہ استعفیٰ دینے کے بعدچھٹی پرچلے گئے تھے ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *