جگنیش میوانی کے خلاف ایف آئی آردرج

mevani
گجرات کے بڈگام سے آزاد رکن اسمبلی جگنیش میوانی کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔جگنیش نے پی ایم مودی کے خلاف متنازعہ تبصرہ کیاتھا اور کرناٹک کے نوجوانوں کو پی ایم مودی کی ریلی کومتاثرکرنے کی صلاح دی تھی،جس کے بعد آج ان کے خلاف ایف آئی آردرج کرائی گئی ہے۔ میوانی نے پی ایم مودی پرحملہ بولتے ہوئے متنازعہ بیان دیاہے۔ انہوں نے کرناٹک کے چتردرگ کی ایک سبھا میں کہاکہ ’’پی ایم نریندرمودی جب ریاست میں انتخابی تشہیرکیلئے آئیں توان کی ریلیوں میں بے روزگار نوجوان کرسی اچھالیں‘‘۔جگنیش نے پی ایم مودی پرنوجوانوں کوروزگارنہیں دینے کا الزام لگایا۔جگنیش کے بیان کے بعد چتردرگ بی جے پی صدر کی شکایت پرمیوانی پرایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ساتھ ہی بی جے پی کے ایک ترجمان نے الیکشن کمیشن میں جگنیش پربھڑکاؤ بیان دینے کا الزام لگایا اورمیوانی کے کرناٹک میں آنے پر پابندی کا مطالبہ کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں   سلمان خان کی ضمانت پربحث مکمل، لنچ کے بعد آئے گا فیصلہ

 

بہرکیف ایف آئی آردرج ہونے کے بعد جنگیش میوانی نے ٹویٹ کرکے کہاکہ ’’ہماری اورپرکاش راج کی ’جن سبھا‘ کومتاثرکروانے کیلئے کالے جھنڈے اورڈنڈے لیکر بی جے پی کے جوغنڈے شیوموگا میں آدھمکے ان کے سامنے کوئی ایف آئی آرنہیں، جنہوں نے بھارت بند کے کال میں دلتوں کی چھاتی پرگولیاں داغی ان کے سامنے کوئی کارروائی نہیں لیکن ہم نے 2کروڑنوجوانوں کیلئے روزگارمانگاتوایف آئی آر؟‘‘
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *