مکہ مسجد بم بلاسٹ:سوامی اسیمانند سمیت سبھی ملزمین بری

سال 2007کے مکہ مسجدبم دھماکہ سے متعلق معاملے میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے سوامی اسیمانند سمیت سبھی 5ملزموں کو بری کردیاہے۔ بم دھماکے میں 9لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔آج سبھی ملزموں کواین آئی اے کی خصوصی عدالت نے ناکافی ثبوتوں کے بنیادپر بری کردیاہے۔اس معاملے میں اسیمانندسمیت کل 11ملزمین ہیں ، جس میں سے ایک کی موت ہوچکی ہے۔2007میں ہوئے بم بلاسٹ میں نولوگوں کی موت ہوگئی تھی ۔این آئی اے کی عدالت نے پچھلے ہفتے فیصلے کی سنوائی سموارتک کیلئے ٹال دی تھی۔عیاں رہے کہ 18مئی 2007کوحیدرآبادمیں جمعہ کے نماز کے دوران تاریخی مکہ مسجد بم دھماکہ میں 9لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور58لوگ زخمی ہوگئے تھے۔
Latest posts by Rashidul Islam (see all)
- اے ایم یو ویمنس پالی ٹیکنک میں سالانہ و تقسیم انعامات جلسہ منعقد - April 24, 2018
- اے ایم یو : اے بی کے ہائی اسکول(گرلس) کی کبڈی ٹیم کو استقبالیہ - April 24, 2018
- معہد علی بن ابی طالب لتحفیظ القرآن الکریم سے 20 حفاظ کرام کی فراغت - April 24, 2018