جرائم سے ملک کا نام خراب ہورہاہے:ہیمامالنی

hema-malini
کٹھوعہ ، اناؤ، سورت اورملک میں لگاتاربچیوں کے ساتھ عصمت دری اورقتل معاملے پرتھرا سے بی جے پی ممبرپارلیمنٹ اور ادا کارہ ہیما مالنی نے کہاہے کہ ابھی اس کی زیادہ تشہیر ہورہی ہے۔پہلے بھی شایدہورہاہوگا مگر کسی کومعلوم نہیں تھا،لیکن اس کے اوپرضروردھیان دیاجائے۔ ایسے جوحادثے ہورہے ہیں وہ نہیں ہونے چاہئے ، اس ملک کانام خراب ہورہاہے۔ ا نہوں نے ملک اور ریاست میں خواتین کے تئیں بڑھ رہے جرائم پر فکر مندی کااظہار کیا۔متھرا سے بی جے پی پارلیمنٹ ہیما مالنی نے آج یہاں ’اسکول چلو ابھیان‘کی ریلی کا افتتاح کیا۔ اس میں اسکولی بچوں کو ممبرپارلیمنٹ ہیما مالنی نے ہری جھنڈی دکھائی۔
وہیں شیوراج سنگھ چوہان نے کہاہے کہ اندورکے واقعہ نے آتماکوجھنجھوڑکررکھ دیاہے۔اتنی چھوٹی بچی کے ساتھ ایسی گھناؤنی حرکت ،سماج کواپنے اندرجھونکنے کی ضرورت ہے۔انہو ں نے کہاکہ پولس انتظامیہ نے ملزم کوگرفتارکرلیاہے۔ہم امیدکریں گے کہ اسے جلد سے جلدسخت سے سخت سزاملے۔

 

یہ بھی پڑھیں  یشونت سنہا نے بی جے پی سے توڑے سارے رشتے،کہا!ملک خطرے میں ہے
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *