حسین جہاں کا کولکاتہ پولس پرحملہ

hasin-jahan
ٹیم انڈیاکے تیزگیندباز محمدسمیع اوران کی اہلیہ حسین جہاں کے بیچ تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہاہے۔حسین جہاں نے کولکاتہ پولس پرنشانہ سادھاہے۔گذشتہ روزایک بارپھرحسین جہاں نے ایئرپورٹ پرمیڈیاسے کہاکہ سمیع کی گرفتاری میں اتنی دیرکیوں ہورہی ہے۔انہو ں نے کہاکہ سمیع کے اوپراتنے چارجزلگے ہوئے ہیں اوروہ ابھی کولکاتہ بھی آئے ہوئے تب بھی پولس انہیں گرفتارکیوں نہیں کررہی ہے۔عیاں رہے کہ پیرکوکولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس اوردہلی ڈےئرڈیولس کے بیچ میچ کھیلاگیا۔اس وقت محمدسمیع دہلی ٹیم کی طرف سے کھیل رہے ہیں اوراس میچ کیلئے وہ کولکاتہ آئے ہوئے ہیں۔
دوسری جانبمحمد سمیع اور ان کی اہلیہ حسین جہاں کے درمیان جاری تنازع معاملے کی تفتیش کررہی کولکاتا پولس نے اب محمد سمیع کے بڑے بھائی محمد آصف کو طلب کیا ہے۔خبروں کے مطابق، کولکاتا پولس نے کرکٹر محمد سمیع کے بڑے بھائی محمدآصف کو طلب کیا ہے ،انہیں18اپریل کو حاضر ہونے کیلئے کہا گیا ہے اس سلسلے میں ایک نوٹس محمد سمیع کے اترپردیش میں واقع گھر پر بھیج دیاگیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *