کرکیٹرمحمدسمیع پرحسین جہاں کا ایک اورعجیب وغریب الزام

haseen-jahan
ہندوستانی کرکیٹر محمدسمیع اوران کی اہلیہ حسین جہاں کے بیچ کارشتہ دن بدن خراب ہوتاجارہاہے۔گویاکہ محمد سمیع کی مصیبتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔حسین جہاں نے ایک بارپھرمحمدسمیع پرایک اورسنگین الزام لگایاہے۔حسین جہاں نے دعویٰ کیاہے کہ محمدسمیع نے بنگال کی انڈر-22میں جگہ بنانے کیلئے فرضی برتھ ڈے سرٹیفکٹ بنوایاتھا۔لائسنس کے مطابق، سمیع کی تاریخ پیدائش 1982ہے۔سمیع کی موجودہ عمر28سال ہے، جسے وہ فرضی مانتی ہیں۔حسین جہاں کا کہناہے کہ ان کے شوہرسمیع نے بی سی سی آئی اورکرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کوفرضی جنم سرٹیفیکٹ سے سالوں سے اندھیرے میں رکھاہے۔ حسین نے فیس بک پرلکھاہے کہ ’دوستوسمیع احمدکا اصلی جنم سرٹیفکیٹ دیکھیں۔ انہو ں نے نقلی برتھ ڈے سرٹیفکیٹ بنوایاتھا اور1990کواپنا جنم سال دکھا کرسب کوبیوقوف بنایادیا۔انہو ں نے بی سی سی آئی ، سی اے بی اورعوام کونقلی برتھ ڈے سرٹیفکیٹ سے بیوقوف بنایا، جس سے انہیں انڈر-22میں کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی۔ایک حقیقی 22سالہ کرکیٹرکے ساتھ کئے گئے ناانصافی کاتصورکریں،جسے سمیع کی وجہ سے انڈر22ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔حالانکہ حسین جہاں نے بعدمیں فیس بک سے اس پوسٹ کوہٹادیا۔
خیال رہے گذشتہ دومہینے سے حسین جہاں نے محمدسمیع پرایک کے بعدایک لگاتی جارہی ہیں۔حسین جہاں اپنے شوہرپرناجائزتعلقات، گھریلوتشدد، میچ فکسنگ اورکئی سنگین الزامات لگاچکی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *