ساہتیہ اکادمی کے زیر اہتمام ہمہ لسانی محفل کا انعقاد

literary-forum-delhi
نئی دہلی :ساہتیہ اکادمی دہلی کے زیر اہتمام ہمہ لسانی محفل کا پروگرام ساہتیہ اکاڈمی میں منعقد کیا گیا ۔جس میں چار زبانوں کے تخلیق کاروں نے اپنے اپنے تخلیقی رپورتاژ،افسانے،غزلیں اورنظمیں پیش کئے ۔مشہور و معروف ہندی ادیب منیش کمار سنگھ نے اپنی تخلیق ’سفارش ‘کہانی کو پڑھ کر سنایا ،جس میں ایک سچے قلم کار کی سماجی تبدیلی کی خواہش کا ذکر تھا ۔شری ٹاسی شارپا اور ڈاکٹر ویبھا کماری نے نیپالی اور میتھلی زبان کی نظموں کو ہندی ترجمہ کے ساتھ پڑھا۔شری شارپاکی نظموں میں پولیس پیشے کا درد اور گورکھا سماج کے تعلق سے ہندوستان معاشرے کے عام رویوں کو بخوبی طور پر پیش کیا گیا ۔ڈاکٹر ویبھا کی نظم خواتین من کے درد کے ساتھ اس کی مثبت شعور کا اظہار کرنے کے بارے میں تھا۔آخر میں اردو زبان کے مشہور و معروف شاعر نعمان شوق نے اپنی نظموں اور غزلوں سے سب کا دل جیت لیا ۔جدید زندگی کے تغیرات اور چیلنجز کو اس میں خوبصورتی کے ساتھ ظاہر کیا گیا تھا۔پروگرام کی نظامت اور آخر میں اظہار تشکر کے لئے اکاڈمی کے خصوصی ایکزیکیٹو آفسیر ڈاکٹر دیویندر کمار دویش نے کیا ۔اس پروگرام میں بڑی تعداد میں سامعین موجود تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *