مدرسہ اسلامیہ عربیہ اظہار العلوم آرام پارک میں4حفاظ کرام کی دستار بندی

huffaz
نئی دہلی :حضرت علیؓ، ابو ہریرہؓ اور ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ رسول عربیؐ نے ارشاد فرمایا: ’’ قرآن کا باعمل حافظ قیامت کے روز اہل جنت کا سردار ہوگا۔‘‘علماء اور حفاظ اپنے مقام و مرتبہ کو پہچانیں ،احساس کمتری کے ہرگز شکار نہ ہوں اس لئے کہ اللہ نے قرآن پاک کی تعلیم و تشریح کے لئے انہیں منتخب کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار مدرسہ اسلامیہ عربیہ اظہار العلوم آرام پارک شاستری نگرکے زیر انتظام منعقدہ’’دینی و اصلاحی برائے دستاربندی حفاظ کرام ‘‘کے عنوان سے ایک عظیم الشان اجلاس عام سے مولانا مفتی شاہد سرور قاسمی (امام و خطیب مسجد ابو بکر اوکھلا )نے اپنے کلیدی خطاب میں نے کیا۔اس جلسہ میں دہلی کی عظیم شخصیات نے شرکت کی اور ملک کے مختلف گوشہ کے۴حفاظ کرام کی دستار بندی عمل میں آئی۔
مولانا محمد عبدالحنان امام و خطیب بڑی مسجد رمیش پارک کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں مقرر خصوصی کی حیثیت سے مولا نامفتی محمد سالم قاسمی(امام و خطیب مسجد نوراللہ)نے تفصیلی خطاب کیا اور مسلمانوں کو قرآن کریم اور مدارس و مکاتب سے وابستہ ہونے کی ترغیب دی۔ قرآن کی برکتوں ،رحمتوں سے اپنے تجربات و مشاہدات کی روشنی میں عوام کو آگاہ کیااور قرآن و حدیث کی روشنی میں قرآن اور خادمین قرآن ،مدارس و مکاتب کی حیثیت و اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ ’’حافظ قرآن اسلام کا علم بردار ہے، جس نے اس کی تعظیم کی، اللہ عز و جل اس کو عزت بخشیں گے۔قرآن پاک مسلمانوں کے لیے اللہ تبارک وتعالیٰ کی طرف سے نعمت خاص ہے، اس کی جس قدر بھی قدر دانی کی جائے کم ہے۔ حدیث مبارکہ میں مذکور ہے کہ: ’’تم میں بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔‘‘ (بخاری) آج عہد کرلیں کہ اپنی زندگیوں میں عملی طورپر قرآنی احکامات کو داخل کریں گے۔ اس جلسہ میں جن خوش نصیب حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی ان میں محمد الطاف (دربھنگہ)محمد عمران (ارریہ)محمد انور(مدھے پورہ)محمد فیضان (ارریہ) شامل ہیں۔
جلسہ میں علماء و عوام بڑی تعداد میں موجود تھے،جن میں مدرسہ ہذا کے مہتمم مولانا مختار احمد ندوی ،نائب مہتمم حافظ اشتیاق احمد نعمانی اور علاقہ کی با اثر شخصیت اور اس مدرسہ کے صدر اشتیاق بھائی قالین والے ،مدرسہ کے خزانچی نور محمد سیفی،مولانا امیر الحق خصوصیت کے ساتھ قابل ذکر ہیں۔ حسن البنا آسامی نے نعت پاک پیش کی ،مولانا مختاراحمد ندوی مہتمم مدرسہ اسلامیہ عربیہ اظہار العلوم کے حسن انتظام اورمولاناصابر عالم قاسمی مدرسہ شمس العلوم شاہدہ کی خوبصورت نظامت میں کامیابی کی منزل پر پہنچا۔آخر میں حضرت کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *