برتن فیکٹری میں شدید آتشزدگی ، دو کی موت

Fire-file-photo
Fire-file-photo
جنوب مغربی ضلع کے اتم نگر علاقہ میں واقع نوادا گاؤں میں کراکری(کپ ، پلیٹ )بنانے والے کارخانہ میں پیر کی دیر شب آگ لگ گئی۔ حادثہ میں فیکٹری میں پھنسے دو لوگوں کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی جبکہ ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ اسپتال میں اس کا علا ج چل رہا ہے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں کواسے بجھانے کے لئے چار گھنٹے تک سخت مشقت کرنی پڑی۔ پولس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت ستیندر(35) اور اروندر( 32)کے طور پر ہوئی ہے جبکہ چندن(28)کا علاج چل رہا ہے۔
ابتدائی جانچ میں پتہ لگا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔ فی الحال پولس کیس درج کر معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ پولس و محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق پیر کی شب تقریباً 10بج کر 55منٹ پر اطلاع ملی کہ نوادا گاؤں واقع ایک فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ کے وقت فیکٹری میں 6سے 7لوگ کام کررہے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *