روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں آتشزدگی 

rohingya
کالندی کنج علاقے میں رہنے والے روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں گذشتہ شب اچانک آگ لگ گئی اور پورا کیمپ جل کر خاکستر ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولس اور فائر بریگیڈ کی تقریباً 12گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور قریب تین گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ واقعہ میں ایک نوجوان معمولی طو رپر جھلس گیا ہے۔ اسے پولس نے قریب کے اسپتال میں داخل کرایا ہے جس کی شناخت وکاس (35)کے طور پر ہوئی ہے۔
پولس اور فائر بریگیڈ کے مطابق گذشتہ دیر شب تقریباً ساڑھے تین بجے اطلاع ملی کہ کالندی کنج واقع جھگیوں میں آگ لگ گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایک ایک کر تقریباً درجن بھر فائر بریگیڈ کی گاڑیا ں موقع پر پہنچیں اور آ گ پر قابو پایا۔ فائر بریگیڈ کے مطابق اس شدید آتشزدگی کی زد میں آنے سے تقریباً 47جھگیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ مقامی باشندے عبدالکریم کے مطابق یہ پورا کیمپ روہنگیا مسلمانوں کا تھا۔ یہاں پر قریب 200سے زیادپناہ گزین رہتے تھے۔ دیر شب لگی آگ میں ان لوگوں کا سب کچھ جل کر خاکستر ہو گیا ۔ فی الحال پولس پورے معاملہ کی تحقیقات میں مصروف ہے اور پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ آگ کن حالات میں اور کیسے لگی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *