پاک رشتہ شرمسار،باپ نے دوستوں کے ساتھ کیابیٹی کا گینگ ریپ

Rape-of-minor
اترپردیش کے ضلع سیتاپور سے ایک رشتوں کوشرمسار اورسنسنی خیز معاملہ سامنے آیاہے۔الزام ہے کہ ایک شخص نے اپنے 35سالہ بیٹی کو اپنے دوستوں کوگینگ ریپ کیلئے تحفے میں دے دی۔ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کیاگیا۔اس معاملہ کے ایک ملزم کوپولس نے گرفتار کرلیاہے جبکہ دودیگرفرارہیں۔متاثرہ خاتون نے تھانے میں تحریر دے کرایف آئی آر درج کروائی ہے۔
ٹائمس آف انڈیا ایک خبرکے مطابق،15تاریخ کولڑکی کے والد نے اسے اپنے دوست مان سنگھ کے ساتھ ایک دیگردوست معراج کے گھر پہنچنے کوکہا۔لڑکی نے پولس کوبتایاکہ تینوں نے مل کراس کے ساتھ گینگ ریپ کیا۔لڑکی نے پولس کوبتایاکہ معراج کے گھرپراسے یرغمال بنالیاگیا۔18گھنٹے کے بعد کسی طرح وہاں سے بھاگنے میں کامیاب رہی اورپولس کے پاس پہنچی۔ پولس نے معراج کوگرفتار کرلیا ہے اورلڑکی کے والد اورمان سنگھ کی تلاش کررہی ہے۔
کمال پور تھانہ انچارج سنجیت سونکر نے بتایاکہ لڑکی کے والد کی عمر50کے قریب ہے ،جبکہ معراج کی عمر40سال ہے۔ معراج نے دعویٰ کیا کہ وہ ڈاکٹرہے لیکن پولس کواسکے پاس سے ایسی کوئی ڈگری نہیں ملی۔ واردات کے دن معیراج کے اہل خانہ گھرپرنہیں تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں    جج لویا کی موت کی جانچ نہیں ہوگی:سپریم کورٹ

 

سیتاپورکے ایس پی سریش راؤ نے بتایاکہ متاثرہ کی شادی 16سال پہلے ہوگئی تھی لیکن وہ دوسال بعدہی والد کے گھرلوٹ آئی تھیں۔نومبر2017میں اس کے والد کوگاؤں سے باہرنکال دیاگیاتھا۔ والداوربیٹی پرناجائزتعلقات کے الزام تھے۔ایس پی نے بتایاکہ ایک پنچایت بلائی گئی تھی اورملزم والد کوگرفتارکرادیاگیاتھا۔اسی فروری میں اسے ضمانت ملی۔ متاثرہ نے اپنے 14سال کے بیٹے کے ساتھ الگ رہ رہی تھی۔

 

یہ بھی پڑھیں   لندن میں بولے پی ایم مودی،کسی بیٹی سے ریپ ملک کیلئے شرمناک بات ہے
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *