سی ایم یوگی کی رہائش گاہ کے باہرخودکشی کی کوشش کرنے والی ریپ متاثرہ کے والدکی موت

burnt
یوپی کی راجدھانی لکھنؤمیں وزیراعلیٰ یوگی کی رہائش گاہ کے سامنے خودکشی کرنے والی متاثرہ کے والدکی موت ہوگئی ہے۔متاثرہ نے بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگرپرآبروریزی کا الزام لگایاہے۔الزام ہے کہ ممبراسمبلی کے بھائی اوراس کے ساتھیوں نے متاثرہ کے والدکی پٹائی کی تھی ،اسے گرفتارکرواکر جیل بھیجوادیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق، ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر نے بتایاکہ پپوعرف سریندرکی عدالتی حراست میں موت ہوئی ہے۔اس کے لئے مجسٹریئل جانچ کے حکم دےئے گئے ہیں۔اگراس معاملے میں پولس کی کوئی بھی لاپروائی سامنے آئی ، توان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گذشتہ لکھن�ؤمیں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی رہائش گاہ کے باہر ایک خاتون نے مع اہل خانہ خود کشی کرنے کی کوشش کی ۔ متاثرہ خاتون نے اناؤ سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر پر جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے ممبر اسمبلی اور اس کے ساتھیوں نے اس کی آبروریزی کی ہے۔ تاہم خاتون کو خودکشی کرنے سے کسی طرح بچالیا گیا۔وزیر اعلی یوگی کی رہائش گاہ کے باہر ایک خاتون اپنے کنبہ کے ساتھ پہنچی۔ دروازہ کے پاس موجود پولیس اہلکار کچھ سمجھاپاتے کہ اتنے میں سبھی خودکشی کی کوشش کرنے لگے۔ پولیس نے کسی طرح سبھی کو قابو میں کیا اور انہیں گوتم پلی تھانے لے کر پہنچی۔

 

یہ بھی پڑھیں   سلمان خان کی بچوں کے ساتھ مستی،ویڈیووائرل

 

متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اناو سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر اور اس کے ساتھیوں نے اس کی آبروریزی کی اور اب اسے جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ پولیس میں شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ انصاف نہ ملنے سے مایوس ہوکر وہ کنبہ کے ساتھ خودکشی کرنے پر مجبور ہوئی۔پولیس کے ذریعہ کافی سمجھانے کے بعد بھی کنبہ مطمئن نہیں ہوا اور گوتم پلی تھانہ میں ہی دھرنا پر بیٹھ گیا۔ پولیس نے کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد لکھنو میں بیٹھے افسران نے اناو کے ایس پی کو جانچ کے بعد سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *